زلزلے سے متعلق  نئی تحقیق سامنے آگئی

زلزلے سے متعلق  نئی تحقیق سامنے آگئی

?️

کیلیفورنیا(سچ خبریں) زلزلے کیسے آتے ہیں کیا زمین کی حرکت  کی وجہ سے یا چاندکی کشش کی وجہ سے، اس  حوالے سے ایک اہم تحقیق سامنے آئی ہے تحقیق کے مطابق زمین کے اندر موجود ٹیکٹونک پلیٹس کا سخت خول ہمیشہ حرکت میں رہتا ہے اور زمین اور اس کے اوپر بسنے والی زندگی کو متعدد طریقوں سے متاثر کرتا ہے۔

ایک تحقیق کے مطابق زمین کے اندر موجود ٹیکٹونک پلیٹس کا سخت خول ہمیشہ حرکت میں رہتا ہے اور زمین اور اس کے اوپر بسنے والی زندگی کو متعدد طریقوں سے متاثر کرتا ہے۔یہ بڑی پلیٹیں شاید آہستہ حرکت کرتی ہیں لیکن یہ زمین کے منظر پر منفرد چیزوں کی تخلیق کا سبب ہوتی ہیں جیسے کہ پہاڑ، کھائیاں، انفرادی جزیرے، آرکیپیلیگو (سمندر میں جزیروں کا سلسلہ) اور سمندری خندقیں۔ یہ سب برِ اعظموں کے پیمانے پر ہوتا ہے۔

تاہم، زلزلے، آتش فشاں اور سونامی بھی زمین کے مرکز کی بیرونی چٹانی پرت، جس کو لیتھو سفیئر کہتے ہیں، کی مستقل حرکت کے نتیجے میں آتے ہیں۔ٹیکٹونک پلیٹ فی سال اوسطاً 40 ملی میٹر حرکت کرتی ہے، یہ رفتار ناخن بڑھنے کی رفتار کے برابر ہی ہے۔جنوبی امریکا کی مغرب میں نازکا پلیٹ سب سے تیزی سے یعنی 160 ملی میٹر فی سال کی رفتار سے حرکت کرتی ہے، یہ رفتار بال کے بڑھنے کی رفتارکے قریب ہے۔

پلیٹوں کی حرکت کے متعلق اتفاق رائے کے مطابق زمین کے مرکز میں موجود بڑے پیمانے پر گرم توانائی پلیٹوں کا حرکت کا سبب ہوتی ہے۔لیکن سینٹ لوئس میں موجود واشنگٹن یونیورسٹی کے سائنس دانوں کی نئی تحقیق کے مطابق زمین کے اندر اتنی توانائی موجود نہیں کہ وہ ٹیکٹونک پلیٹوں کو ہلا سکیں، اس کے بجائے زمین، چاند اور سورج کے درمیان غیر متوازی کششِ ثقل ایک ساتھ پورے مرکز کی گردش کا سبب بنتی ہیں۔

ماہرین کا کہنا تھا کہ زمین کی پلیٹیں شاید اس لیے ہلتی ہوں کہ سورج چاند پر طاقتور کششِ ثقل کا کھنچاؤ ڈالتا ہو جو زمین کے گرد چاند کے مدار کو طویل کرتا ہو۔سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ وقت کے ساتھ بیری سینٹر کی پوزیشن زمین کی سطح سے قریب ہوئی ہے، بیری سینٹر زمین اور چاند کے سینٹر آف ماس کو کہا جاتا ہے۔ یہ اب زمین کے مرکز کی نسبت 600 کلو میٹر فی ماہ آگے پیچھے حرکت کرتا ہے۔زمین کے گردش جاری رکھنے پر یہ عمل اندرونی دباؤ کو بھی بڑھاتا ہے۔

مشہور خبریں۔

غزہ جنگ بندی کی وجوہات

?️ 10 اگست 2022سچ خبریں:صیہونی ذرائع ابلاغ نے صیہونی حکومت کے گیس پلیٹ فارمز پر

روس کی جوہری حکمت عملی میں تبدیلی؛ یورپی ممالک میں تشویش

?️ 20 نومبر 2024سچ خبریں:روس کی جانب سے اپنی جوہری حکمت عملی میں تبدیلی کے

ُغم کی خبر، پی ٹی آئی دو دھڑوں میں تقسیم ہو گئی

?️ 27 فروری 2021کراچی {سچ خبریں} بر سر اقتدار پارٹی یعنی پی ٹی آئی میں

حصول آزادی سے تحفظ آزادی ہمارا ویژن ہے۔ عظمی بخاری

?️ 12 اگست 2025لاہور (سچ خبریں) وزیر اطلاعات و ثقافت عظمی بخاری نے کہا ہے

بھارتی میڈیا کی نظر میں شہید رہبر کی تشییع جنازہ میں سب سے اثر انداز منظر

?️ 5 جولائی 2026سچ خبریں:بھارتی ذرائع ابلاغ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ شہید

چین کبھی کسی دوسرے ملک کے اندرونی معاملات میں دخل اندازی نہیں کرتا، صدر زرداری

?️ 15 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت اسلامی جمہوریہ پاکستان آصف علی زرداری

یمن میں شام جیسے منظرنامے کو دہرانے کا سعودی منصوبہ ناکام؛ ریاض کی حکمت عملی بے نقاب

?️ 15 ستمبر 2026سچ خبریں:یمنی ذرائع کے مطابق سعودی عرب نے یمن میں شام جیسے

صہیونی فوج کے ہاتھوں الجزیرہ کی رپورٹر کی شہادت کے وقت کی ایک نئی ویڈیو

?️ 20 مئی 2022سچ خبریں: آج جمعہ کوالعربی الجدید اخبار نے الجزیرہ کی نامہ نگار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے