ریڈٹ کے شریک بانی بھی ٹک ٹاک خریداری کی دوڑ میں شامل

?️

سچ خبریں: سوشل نیوز شیئرنگ ویب سائٹ ریڈٹ کے شریک بانی الیکسس اوہانین بھی شارٹ ویڈیو ایپلی کیشن ٹک ٹاک کے امریکی آپریشنز خریدنے کی دوڑ میں شامل ہوگئے۔

الیکسس اوہانین امریکی ارب پتی فرانک مکورٹ کے ہمراہ ٹک ٹاک خریدیں گے جو پہلے ہی ٹک ٹاک کی بولی دے چکے ہیں۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق فرانک مکورٹ نے تصدیق کی کہ ان کی جانب سے ٹک ٹاک کو خریدنے کی ڈیل میں الیکسس اوہانین بھی ان کے ساتھ شامل ہوچکے ہیں۔

دونوں نے ٹک ٹاک خریداری کے لیے وائٹ ہاؤس کو اپنی تفصیلات بھجوادیں، جہاں دیگر خریداروں نے بھی اپنی تفصیلات بھجوائی ہیں۔

امریکی حکومت نے قانون بنا رکھا ہے کہ ٹک ٹاک کے امریکی آپریشنز کو کمپنی کسی بھی امریکی فرد یا کمپنی کو فروخت کرے، دوسری صورت میں ایپ پر امریکا میں پابندی عائد کردی جائے گی۔

قانون کے تحت امریکا میں ٹک ٹاک پر 19 جنوری 2025 کو پابندی عائد ہوگئی تھی لیکن امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایپ کی پابندی 75 دن تک منسوخ کردی تھی۔

اب ٹک ٹاک کو ہر حال میں امریکی آپریشنز کو آئندہ ماہ اپریل تک کسی بھی امریکی فرد یا کمپنی کو فروخت کرنے ہوں گے۔

دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ نے عندیہ دے رکھا ہے کہ ٹک ٹاک کی فروخت کی ڈیل نہ ہوپانے کی صورت میں وہ اس پر پابندی کو منسوخ کرنے کی مدت دوبارہ بھی بڑھا سکتے ہیں۔

ٹک ٹاک کے امریکی آپریشنز کو خریدنے کے لیے متعدد کاروباری ادارے اور ارب پتی افراد دوڑ میں شامل ہیں جب کہ ایلون مسک نے واضح کیا ہے کہ وہ ٹک ٹاک کو خریدنے میں دلچسپی نہیں رکھتے۔

ٹک ٹاک کو مائیکرو سافٹ اور یوٹیوبر مسٹر بیسٹ سمیت دیگر افراد اور ادارے خریدنے میں دلچسپی رکھتے ہیں اور زیادہ تر نے اپنی بولیوں کی تفصیلات وائٹ ہاؤس کو بھجوا دی ہیں۔

ٹک ٹاک کی فروخت امریکی صدارتی ہاؤس کے ذریعے ہونے کا امکان ہے، تاہم کسی بھی کمپنی یا فرد کو فروخت کے لیے ٹک ٹاک کی مالک کمپنی بائٹ ڈانس کی رضامندی ضروری ہوگی۔

مشہور خبریں۔

صدرِ مملکت آصف زرداری نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس جمعہ کو طلب کرلیا

?️ 22 جنوری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) صدرِ مملکت آصف زرداری نے آئینِ پاکستان کے

مسئلہ کشمیر حل ہونے تک برصغیر میں دیر پا امن  ممکن نہیں: وزیر خارجہ

?️ 1 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ

عدالتی نظام میں جدت لانے کا فیصلہ، چیف جسٹس نے کمیٹی تشکیل دیدی

?️ 17 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے پاکستان

غزہ جنگ بندی محض عارضی وقفہ ہے، جنگ کا اختتام نہیں

?️ 18 اکتوبر 2025سچ خبریں: ممتاز مصری سیاسی تجزیہ کار اور سماجیات دان محمد سید احمد

ہندوستانی وزیر اعظم نے ملک کی مسلسل چوکسی کی اپیل کی ہے

?️ 9 مئی 2025سچ خبریں: اپنے ملک اور پاکستان کے درمیان دشمنی میں اضافے کے

وزیر اعظم نے ایک ہی دن میں چار اہم ممالک کے سربراہوں سے ملاقات کی

?️ 17 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)  تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے

60 لاکھ افغان شہریوں کو ایک وقت کا کھانا میسر نہیں:ورلڈ فوڈ پروگرام

?️ 29 اگست 2022سچ خبریں:افغانستان میں خوراک کے عالمی پروگرام کی سربراہ میری ایلن نے

مصنوعی ذہانت کے متنازع ٹولز صارفین کی ’فیصلہ سازی‘ پر اثر انداز ہوسکتے ہیں، کیمبرج یونیورسٹی کی تحقیق

?️ 31 دسمبر 2024 سچ خبریں: کیمبرج یونیورسٹی کے محققین نے ایک مقالے میں خبردار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے