’جیمنائی‘ کو گوگل کروم کا حصہ بنادیا گیا

?️

سچ خبریں: انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے اپنے آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹول جیمنائی کو اپنے انٹرنیٹ براؤزر ’کروم‘ کا حصہ بنادیا۔

گوگل کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ اب جیمنائی کو کروم پر استعمال کرنے کے لیے صارفین کو الگ سے جیمنائی کھولنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔

کمپنی نے گوگل کروم میں کے ٹاپ پر دائیں جانب جیمنائی کا آئیکون دے دیا ہے، جسے کلک کرنے پر صارفین اے آئی چیٹ باکس میں چلے جائیں گے اور وہ جیمنائی سے معلومات حاصل کر سکیں گے۔

کمپنی نے جیمنائی کو کوروم کا حصہ بنادیا ہے، تاہم فوری طور پر تمام صارفین کو جیمنائی کو آئیکون اپنے کروم براؤزر پر نظر نہیں آ رہا۔

ترتیب وار دنیا بھر کے صارفین کے کروم براؤزر کے اوپر دائیں جانب جیمنائی کا آئیکون نطر آنے لگے گا، جسے کلک کرکے صارفین اے آئی سے معلومات حاصل کر سکیں گے۔

جیمنائی کو گوگل کروم کا حصہ بنانے سے قبل ہی گوگل نے اپنے ہوم پیج پر بھی اے آئی موڈ شامل کرنے کا اعلان کیا تھا اور ابتدائی طور پر امریکا میں گوگل کے ہوم پیج پر اے آئی موڈ کو شامل کرلیا گیا تھا۔

گوگل کو اے آئی ٹولز اور ٹیکنالوجی میں دوسری حریف کمپنیوں اور خصوصی طور پر چیٹ جی پی ٹی کا تیز رفتاری اور اچھے ٹولز کی وجہ سے سخت مقابلے کا سامنا ہے۔

گوگل اور فیس بک سمیت تمام کمپنیاں اے آئی ٹولز اور ٹیکنالوجی میں بھی ایک دوسرے سے برتری حاصل کرنے میں مصروف ہیں۔

امریکا کی متعدد کمپنیوں کے بعد کچھ عرصہ قبل چینی کمپنیاں بھی اے آئی ٹولز اینڈ ٹیکنالوجی کی دوڑ میں شامل ہوئی تھیں، جس کے بعد دنیا بھر کی کمپنیوں میں ایک نئی دوڑ کا آغاز ہوا تھا اور کمپنیاں آئے دن نئے اے آئی ٹولز پیش کرتی دکھائی دیتی ہیں۔

مشہور خبریں۔

وفاقی وزارتوں کی ’ای آفس‘ احکامات کی عدم تعمیل، وزیراعظم کا اظہار برہمی

?️ 7 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی وزارتوں کے

پاکستان اسٹیل ملز کی اراضی پر قبضوں اور حدید ویلفیئر ٹرسٹ کے انضمام میں سنگین بے ضابطگیوں کا انکشاف

?️ 26 اگست 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں

جرمنی میں مرکل کے جانشین کا تعین کرنے کے لیے انتخابی تعطل

?️ 30 ستمبر 2021سچ خبریں:جرمن پارلیمانی انتخابات میں اس ملک کی چانسلر انجیلا مرکل کی

تقریباً 6000 روسی فوجی مارے گئے ہیں: یوکرائنی صدر

?️ 3 مارچ 2022سچ خبریں:یوکرائن کے صدر نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ چھ دنوں

5 سال سے کم عمر کے 1.1 ملین افغان بچے شدید غذائی قلت کے خطرے میں ہیں: یونیسیف

?️ 29 مئی 2022سچ خبریں:   اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ یونیسیف نے خبردار کیا

بحران کے حل کے لیے مذاکرات کا وقت آگیا ہے: ٹرمپ

?️ 9 دسمبر 2024سچ خبریں: امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ

نیتن یاہو کے گھر پر حزب اللہ کے حملے کے اہم پیغام

?️ 24 اکتوبر 2024سچ خبریں: حیفا اور تل ابیب کے درمیان واقع قصبے قیسریہ میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے