بی وائی ڈی کا ’ڈیپ سیک‘ سافٹ ویئر استعمال کرنے کا اعلان، ٹیسلا کی پریشانی میں اضافہ

?️

سچ خبریں: چینی آٹومیکر ’بی وائی ڈی‘ کے حصص میں منگل کے روز اس وقت اضافہ ہوگیا، جب اس نے اپنی تقریباً تمام کاروں میں جدید سیلف ڈرائیونگ ٹیکنالوجی متعارف کرانے کے منصوبوں کا انکشاف کیا، جس میں 10 ہزار ڈالر سے کم قیمت کے بجٹ ماڈلز بھی شامل ہیں۔

ڈان اخبار میں شائع فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق کمپنی نے یہ بھی کہا کہ وہ گیلی، گریٹ وال موٹرز اور لیپ موٹر جیسی مقامی کمپنیوں کی پیروی کرتے ہوئے اے آئی اسٹارٹ اپ ’ڈیپ سیک‘ کے سافٹ ویئر کو اپنی کاروں میں ضم کرے گی، بی وائی ڈی چین اور بیرون ملک ٹیسلا کا سب سے بڑا حریف ہے، اور پیر کی شام کے اعلان نے تجزیہ کاروں کو یہ اشارہ دیا کہ قیمتوں کی ایک نئی جنگ افق پر ہوسکتی ہے۔

چینی آٹو میکر بی وائی ڈی کم از کم 21 ماڈلز میں خود مختار ڈرائیونگ سسٹم نصب کرے گا، جس میں سیگل بجٹ ہیچ بیک بھی شامل ہے، جس کی قیمت 69 ہزار 800 یوآن (9 ہزار550 ڈالر) ہے۔

اس نظام میں ریموٹ پارکنگ اور خودمختار ہائی وے نیویگیشن جیسی خصوصیات شامل ہیں، جو پہلے زیادہ مہنگی گاڑیوں میں پائی جاتی تھیں، ٹیسلا کے پاس اسی طرح کے فیچرز اپنے ای وی میں دستیاب ہیں، جن کی قیمت 32 ہزار ڈالر ہے۔

بی وائی ڈی کے بانی وانگ چوانفو نے پیر کے روز لائیو اسٹریم کی جانے والی ایک تقریب میں کہا کہ خود کار ڈرائیونگ اب ایک نایاب چیز نہیں رہی، یہ ضروری ٹول بن چکی ہے۔

واضح رہے کہ ایلون مسک کی کمپنی ٹیسلا کی جانب سے اسی طرح کے نظام سے لیس گاڑیاں انتہائی مہنگی ہوتی ہیں، تاہم چینی کمپنی کی جانب سے جدید فیچرز سے لیس سستی گاڑیاں یقیناً ٹیسلا کی پریشانی میں اضافہ کریں گی، تاہم دیکھنا یہ ہے کہ ٹیسلا اپنے چینی حریف کی اس نئی پیش قدمی کا مقابلہ کس طرح کرتا ہے۔

مشہور خبریں۔

او آئی سی کے سیکرٹری جنرل نے پاکستان کا شکریہ ادا کیا

?️ 20 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)  تفصیلات کے مطابق او آئی سی کے سیکرٹری

کورونا سے مزید 42 افراد جان کی بازی ہار گئے

?️ 26 ستمبر 2021اسلام آباد ( سچ خبریں) ملک میں کورونا کی چوتھی لہر کا

افغانستان میں نئی حکومت بنانے کی تیاریاں، ملا برادر حکومت کی قیادت کریں گے

?️ 4 ستمبر 2021کابل (سچ خبریں)  ایک طرف جہاں افغانستان میں طالبان وادی پنج شیر

نئی دہلی اور قاہرہ اسٹریٹجک تعلقات کو بہتر بنانے کے خواہاں

?️ 27 جنوری 2023سچ خبریں: مصر اور بھارت نے اپنے تعلقات کو اسٹریٹجک پارٹنرشپ کی

جنوبی افریقہ کے پولیس چیف نے سفید فاموں کے قتل کے بارے میں ٹرمپ کے جھوٹ کو بے نقاب کر دیا

?️ 24 مئی 2025سچ خبریں: جنوبی افریقہ کے پولیس سربراہ نے جنوبی افریقہ میں سفید

پاکستان اور بھارت دونوں جوہری طاقتیں ہیں، جنگ باہمی خودکشی کے مترادف ہوگی، شاہ محمود قریشی

?️ 5 مئی 2025اسلام اباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور سابق وزیر

امریکہ میں پہلے مناظرے کے بعد سے صارفین کا بیان

?️ 12 جولائی 2024امریکی اگلے چار سال کے لیے اپنے ملک کی صدارت کی قسمت

اشیائے ضروریہ کی قیمتیں کنٹرول کرنے کیلئے سیکیورٹی اداروں کو ’فری ہینڈ‘ مل گیا

?️ 28 فروری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) ماہِ رمضان کے دوران ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے