?️
سچ خبریں: برطانیہ کی مسابقتی اتھارٹی نے گوگل کو اسٹریٹجک مارکیٹ اسٹیٹس دینے کی تجویز پیش کی ہے، جس کا مقصد سرچ مارکیٹ میں اس کے اثر و رسوخ کو ضابطے میں لانا اور صارفین و کاروباروں کو غیر منصفانہ طریقوں سے تحفظ فراہم کرنا ہے۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق، برطانیہ کے مسابقتی اور مارکیٹوں کے نگران ادارے (سی ایم اے) نے کہا ہے کہ وہ گوگل کو اسٹریٹجک مارکیٹ اسٹیٹس دینے کی تجویز دے رہا ہے، تاکہ امریکی ٹیکنالوجی کمپنی کی جانب سے سرچ سروسز کے طریقہ کار پر زیادہ مؤثر کنٹرول حاصل کیا جا سکے۔
سی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ میں گوگل سرچ، تمام عمومی سرچ سوالات کا 90 فیصد سے زائد حصہ رکھتی ہے، لاکھوں افراد اسے انٹرنیٹ تک رسائی کا بنیادی ذریعہ سمجھتے ہیں، جب کہ دو لاکھ سے زائد کاروبار گوگل کی سرچ ایڈورٹائزنگ کے ذریعے اپنے صارفین تک پہنچنے پر انحصار کرتے ہیں۔
پریس ریلیز کے مطابق، سی ایم اے ایسے اقدامات پر غور کر رہا ہے جن کے تحت صارفین کے لیے مختلف سرچ فراہم کنندگان تک رسائی آسان بنائی جا سکے اور گوگل سرچ میں ظاہر ہونے والے کاروباروں کے لیے منصفانہ درجہ بندی (رینکنگ) کے اصول یقینی بنائے جا سکیں۔
اس کے علاوہ، اگر اکتوبر میں گوگل کو یہ اسٹیٹس دیا جاتا ہے تو ان پبلشرز کے لیے بھی زیادہ شفافیت اور کنٹرول کی تجویز دی گئی ہے جن کا مواد گوگل سرچ نتائج میں ظاہر ہوتا ہے۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ گوگل وہ پہلا ادارہ ہوگا جسے یہ درجہ دیا جائے گا، جب سے سی ایم اے کو رواں برس نئی قانونی اختیارات حاصل ہوئے ہیں۔
سی ایم اے کا کہنا ہے کہ برطانیہ کا ’نیا ڈیجیٹل مارکیٹس مسابقتی نظام‘ جدت اور ترقی کے مواقع پیدا کرنے میں مدد دے سکتا ہے، کیونکہ یہ نظام ڈیجیٹل مارکیٹس میں مسابقت کو فروغ دیتا ہے اور برطانوی صارفین و کاروباروں کو غیر منصفانہ یا نقصان دہ طریقوں سے تحفظ فراہم کرتا ہے۔
گوگل کا کہنا ہے کہ یہ اقدام برطانیہ میں کاروباروں اور صارفین دونوں کے لیے نمایاں اثرات کا باعث بن سکتا ہے۔
گوگل کے سینئر ڈائریکٹر برائے مسابقت اولیور بیتھل نے کہا کہ ہمیں تشویش ہے کہ سی ایم اے کی تجاویز کا دائرہ بہت وسیع اور غیر واضح ہے اور شواہد کی عدم موجودگی میں مختلف قسم کی مداخلتوں پر غور کیا جارہا ہے۔
مشہور خبریں۔
حزب اللہ پہلے سے زیادہ طاقتور ہے: سی ان ان
?️ 27 اگست 2022سچ خبریں: CNN نیوز ویب سائٹ نے ایک تجزیے میں لکھا
اگست
وزیراعظم کا اتحادی جماعتوں کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ
?️ 2 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) اتحادی جماعتیں آج کابینہ اجلاس کے بعد وزیراعظم
نومبر
چین کے ایگزم بینک نے کل 60 کروڑ ڈالر رول اوور کر دیے، شہباز شریف
?️ 18 جولائی 2023اسلام آباد : (سچ خبریں)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان
جولائی
خاشقجی کے خون کا سودا
?️ 16 اپریل 2022سچ خبریں:ترک ریپبلکن پیپلز پارٹی کے رہنما کا کہنا ہے کہ ترکی
اپریل
سیلاب کی تباہ کاریاں، 4 ہزار بستیاں ڈوب گئیں، 35 لاکھ افراد متاثر، نقل مکانی جاری
?️ 4 ستمبر 2025لاہور (سچ خبریں) راوی، ستلج اور چناب میں سیلاب سے مزید سیکڑوں
ستمبر
ایہود باراک: اسرائیل دنیا میں نفرت انگیز حکومت بن چکا ہے
?️ 25 جولائی 2025سچ خبریں: سابق وزیر اعظم اور صیہونی حکومت کے جنگی وزیر ایہود
جولائی
امریکہ ہم سے باہمی احترام کی بنیاد پر بات کرے: چین
?️ 23 اپریل 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی صدر شی جن پنگ
اپریل
خضر عدنان کی شہادت کے جواب میں صیہونیوں کے لیے پیغام
?️ 7 مئی 2023سچ خبریں:سکیورٹی ماہرین نے خضر عدنان کی شہادت پر غزہ کی پٹی
مئی