?️
سچ خبریں: سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) نے صارفین کے لیے آڈیو اور ویڈیو کالنگ کا فیچر متعارف کرادیا ہے۔یہ پہلا موقع ہے کہ ایکس پر فیس بک، انسٹاگرام، اسنیپ چیٹ اور واٹس ایپ جیسا فیچر پیش کیا ہے۔
گزشتہ ڈیڑھ دہائی کے دوران ایکس پر آڈیو یا ویڈیو کال فیچر کو پیش نہیں کیا گیا تھا، تاہم ایلون مسک کی جانب سے کمپنی کو خریدے جانے کے بعد اس میں متعدد تبدیلیاں کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔
ابتدائی طور پر مئی 2023 میں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ ایکس پر ویڈیو اور آڈیو کالز کے فیچر کو پیش کیا جائے گا اور اب ایلون مسک نے اعلان کیا ہے کہ پلیٹ فارم پر آڈیو اور ویڈیو کالنگ کا ابتدائی ورژن متعارف کروایا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق ٹوئٹر کو ایکس کا نام دینے کے بعد ایلون مسک نے کہا تھا کہ وہ پلیٹ فارم کو ایک سُپر ایپ میں تبدیل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، جس میں پیغام رسانی اور سوشل نیٹ ورکنگ سے لے کر ایک دوسرے کو رقم کی منتقلی تک بہت سے فیچرز پیش کیے جائیں گے۔
اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے سب سے پہلے آپ کو ایپ کی سیٹنگز میں جاکر ”Enable audio and video calling“ کو سلیکٹ کرکے ٹرن آن کرنا ہوگا۔
اب جسے کال کرنی ہے اس کے DM میں جاکر فون آئکن کو کلک کرنا ہوگا جو آپ کی اسکرین کے اوپر کی طرف دائیں کونے میں موجود ہوگا اور آڈیو یا ویڈیو کال کا انتخاب کر کے کال کر سکتے ہیں۔
ایکس کے آفیشل اکاؤنٹ پر اس فیچر کا اعلان تو نہیں کیا گیا تاہم ایکس کی جانب سے لکھا گیا کہ ’کیا آپ اس کے لیے تیار ہیں؟‘
تاہم یہ ابھی تک واضح نہیں ہے کہ اس فیچر کو کتنے ممالک میں متعارف کروایا گیا ہے یا پھر اسے پریمیم صارفین کے علاوہ عام صارفین بھی استعمال کرسکتے ہیں یا نہیں۔
تاہم پاکستان میں ابھی یہ فیچر متعارف نہیں ہوا ہے۔
دی ورج کے مطابق گزشتہ ماہ ہیش ٹیگ کے موجد اور اوپن سورس ایڈووکیٹ کرس میسینا نے لکھا تھا کہ یہ فیچر استعمال کرنے کے لیے صارفین کو پریمیم سبسکرپشن کے لیے سائن اپ کرنا ہوگا۔
البتہ ایکس نے فوری طور پر اس تبصرے پر کوئی ردعمل نہیں دیا، جس کا مطلب ہے کہ کمپنی کی جانب سے ابھی یہ واضح کرنا باقی ہے کہ یہ فیچر کون سے صارفین استعمال کرسکتے ہیں۔
قبل ازیں ایلون مسک نے مختصر سی ٹوئٹ میں بتایا تھا کہ بیک وقت ایپلی کیشن سمیت ویب ورژن پر بھی مذکورہ فیچر کو پیش کیا جائے گا، یعنی اینڈرائیڈ اور آئی او ایس صارفین سمیت لیپ ٹاپ اور کمپیوٹر پر ٹوئٹر استعمال کرنے والے افراد بھی وڈیو اور آڈیو کالز کر سکیں گے۔
تاہم موبائل کے علاوہ کمپیوٹر اور لیپ ٹاپ استعمال کرنے والے صارفین کو مذکورہ فیچر استعمال کرنے کے لیے ہیڈ فون سمیت دیگر آلات کی ضرورت پڑے گی۔
ایلون مسک نے یہ تصدیق بھی کی تھی کہ آڈیو اور ویڈیو کالز کے فیچر کے لیے موبائل نمبر کی ضرورت نہیں پڑے گی، یعنی مذکورہ فیچر بالکل فیس بک میسنجر کے آڈیو اور ویڈیو کال فیچر کی طرح کام کرے گا۔
مذکورہ فیچر کے علاوہ مستقبل میں ٹوئٹر پر پیمنٹ فیچر بھی متعارف کرائے جانے کا امکان ہے لیکن یہ واضح نہیں ہے کہ ٹوئٹر پر پیمنٹ فیچر کب تک پیش کیا جائے گا۔


مشہور خبریں۔
پاکستان نے علاقائی امن و استحکام کے مفاد میں سیز فائر کو قبول کیا۔ وزیراعظم
?️ 10 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان
مئی
ٹرمپ کی سیاسی انتقام کی کوشش؛ اس بار جیمز کومی
?️ 30 ستمبر 2025سچ خبریں:ڈونلڈ ٹرمپ کی سیاسی انتقام کی کوشش کے تحت سابق اف
ستمبر
پی ٹی آئی کا پنجاب انتخابات ملتوی کرنے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان
?️ 24 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پنجاب میں
مارچ
اسلامی انقلاب نے ایران کو ایک طاقتور ملک میں تبدیل کر دیا : پاکستانی سفیر
?️ 6 فروری 2022سچ خبریں: اسلام آباد میں IRNA کے نمائندے کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو
فروری
سعودی عرب اور اسرائیل کے تعلقات کی تازہ ترین صورتحال
?️ 3 فروری 2024سچ خبریں:ایک امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ امریکہ نے اسرائیل سے
فروری
الجزائر کے دورے کے دوران فرانسیسی صدر کی توہین
?️ 28 اگست 2022سچ خبریں:سوشل میڈیا پر شائع ہونے والی ایک ویڈیو میں الجزائر کے
اگست
عراق میں داعش کا خاتمہ کیسے ممکن ہوا؟
?️ 23 اگست 2023سچ خبریں: عراقی پارلیمنٹ ممبر نے حالیہ مہینوں میں داعش کے اہم
اگست
خیبرپختونخوا ملی عوامی پارٹی میں دڑاریں، کئی سینئر رہنما پارٹی سے برطرف
?️ 27 نومبر 2022خیبرپختونخوا:(سچ خبریں) خیبرپختونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی نے
نومبر