ایپل نے نیا آپشن متعارف کروا دیا

اایپل نے نیا آپشن متعارف کروا دیا

?️

نیویارک( سچ خبریں) ایپل نے یونیورسل کنٹرول کے نام سے نیا آپشن متعارف کروادیا جس سے متعلق ایپل نے  ایک سال قبل  اعلان کیا تھا جس پر تجزیہ کاروں نے حیرت اور خوشی کا اظہار کیا ہے۔ فی الحال یہ آپشن میک اوایس مونٹیرے 12.3 اور 15 سے اوپر کے آئی پیڈ او ایس ورژن پر چل سکے گا۔

تفصیلات کے مطابق ایپل نے ایک ہی وقت میں دو آلات کو باہم منسلک کرکے حقیقی وقت میں دونوں کا ایک ڈیوائس سے کنٹرول اور فائل شیئرنگ کا وہ آپشن پیش کردیا ہے جس کا انتظار کیا جارہا تھا۔ایپل نے ایک سال قبل اس کا اعلان کیا تھا جسے “یونیورسل کنٹرول” کا نام دیا گیا ہے۔

فی الحال یہ آپشن میک اوایس مونٹیرے 12.3 اور 15 سے اوپر کے آئی پیڈ او ایس ورژن پر چل سکے گا۔ اس طرح اب کسی بھی سافٹ ویئر ، بلیو ٹوتھ یا وائرلیس رابطے کے بغیر ایپل لیپ ٹاپ اور ٹیبلٹ کو باہم منسلک کیا جاسکتا ہے۔ ہاں اسے کے لیے ایپل کے ایئرڈراپ کی بھی قطعاً کوئی ضرورت نہیں ہوگی۔

بس یہ کرنا ہوگا کہ دونوں آلات پر یکساں آئی ڈی سے رجسٹر ہوں جیسا کہ عام طور پر ہوتا ہے۔ خیال رہے کہ ورژن اپ ڈیٹ ہوں اور وہ بھی ہم ونڈوز کی طرح اپ ڈیشن سے گزرتے رہتے ہیں۔ فی الحال ایپل ڈویلپر کی انرولمنٹ درکار ہے لیکن بعد میں اس کی ضرورت بھی نہیں رہے گی۔

وجہ یہ ہے کہ جلد ہی (غالباً کچھ ماہ بعد) کے ماڈل میں یہ ڈیفالٹ فیچر کے طور پر شامل ہوگا۔ اب دونوں آلات کو دیکھیں اور کسی ایک کے کی پیڈ کرسرسے فائلیں ڈراپ کریں جو ڈیسک ٹاپ پر دکھائی دیں گی۔ یوں آئی میک کا ڈیٹا آئی پیڈ پر اور آئی پیڈ کی تصاویر چٹکی بجاتے ہی آئی میک پر منتقل ہوتی رہیں گی۔

اب ایپل ڈیولپر کی انرولمنٹ کو ذہن میں رکھتے ہوئے یہ آلات دیکھیں جن پر یونیورسل کنٹرول اس وقت بھی چلایا جاسکتا ہے۔ پہلے لیپ ٹاپ کی بات ہو تو 2016 یا اس کے بعد کی میک بک پرو، اسی دور کی سادہ میک بک، 2018 یا اس کے بعد کا میک بک ایئر، 2017 یا اس کے بعد کا آئی میک سسٹم، آئی میک 5کے ریٹینا، آئی میک پرو، اور دیگر منی ورژن شامل ہیں۔جہاں تک ٹیبلٹ یا آئی پیڈ کا تعلق ہے تو آئی پیڈ پرو، تھرڈ جنریشن یا اس کے بعد کا آئی پیڈ ایئر، سکس جنریشن آئی پیڈ، اور دیگر آلات شامل ہیں، ان آلات کو ایپل کلاؤڈ پر رجسٹر ہونا ضروری ہے۔

مشہور خبریں۔

سینیٹ انتخابات کی گہما گہمی

?️ 22 فروری 2021سینیٹ انتخابات، سرکاری ملازمین کا احتجاج اسلام آباد کے حوالے سے دو

اقوام متحدہ نے اسرائیلی دہشت گردی کو دیکھتے ہوئے مشرق وسطیٰ میں خطرناک جنگ کا انتباہ جاری کردیا

?️ 15 مئی 2021جنیوا (سچ خبریں) اسرائیل نے فلسطینی قوم کے خلاف جنگ کی شروعات

وزیر اعظم کا دورہ سعودی عرب کافی کامیاب رہا

?️ 9 مئی 2021لاہور(سچ خبریں) سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے اپنے تبصرے میں

صیہونی حکومت کے جاری حملوں کا لبنان کا حل کیا ہے؟

?️ 17 مئی 2025سچ خبریں: جنوبی لبنان پر صیہونی حکومت کے جاری حملوں اور حکومت

نوسانتارا انڈونیشیا کا نیا دارالحکومت

?️ 18 جنوری 2022سچ خبریں:انڈونیشیا کے وزیر برائے ترقی اور منصوبہ بندی نے پیر کے

آئی جی پنجاب کے ترجمان کو تبدیل کر دیا گیا

?️ 5 نومبر 2021لاہور(سچ خبریں) آئی جی پنجاب کے تبادلے کی خبریں چلانے کے الزام

سعودی عرب اور قطر کا عالمی برادری سے اہم مطالبہ

?️ 24 ستمبر 2024سچ خبریں: سعودی عرب اور قطر نے لبنان میں جاری صورتحال اور

ترکی شام میں نسلی صفائی کا خواہاں ہے: دمشق

?️ 30 مئی 2022سچ خبریں:  شام کی وزارت خارجہ کے ایک اعلیٰ اہلکار نے پیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے