?️
نیویارک( سچ خبریں)ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے اہم قدم اٹھاتے ہوئے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے 6 نئے مزیدار فیچرز متعارف کروائے ہیں، جن میں ہر ایک خاص اہمیت کا حامل ہے، یہ پہلی بار ہے جب گوگل کی جانب سے اس طرح فیچرز کو بیک وقت تمام اینڈرائیڈ فونز کے لیے پیش کیا گیا ہے۔
بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق گوگل نے تمام اینڈرائیڈ صارفین کے لیے چند نئے فیچرز متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے، یہ 6 نئے فیچرز تمام اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے دستیاب ہوں گے۔یہ پہلی بار ہے جب گوگل کی جانب سے اس طرح فیچرز کو بیک وقت تمام اینڈرائیڈ فونز کے لیے پیش کیا گیا ہے۔ اینڈرائیڈ ارتھ کوئیک الرٹس سسٹم کا فیچر اب عالمی سطح پر متعارف کروایا جارہا ہے۔
اس فیچر کی بدولت زلزلے سے متاثرہ حصوں کے رہائشیوں کو زلزلے کے آنے سے چند سیکنڈ پہلے الرٹس بھیجے جائیں گے۔ ابھی یہ فیچر نیوزی لینڈ اور یونان میں دستیاب تھا مگر اب یہ ترکی، فلپائن، قازقستان، تاجکستان، ترکمانستان اور ازبکستان میں بھی دستیاب ہوگا۔
گوگل کا کہنا ہے کہ اس کی جانب سے ایسے ممالک کو ترجیح دی جارہی ہے جہاں زلزلے کے خطرے زیادہ ہیں اور مزید ممالک میں بھی آنے والے برس میں یہ فیچر دستیاب ہوگا۔دوسرا فیچر میسجز ایپ کے حوالے سے ہے جس میں اب کسی میسج کو بعد میں آسانی سے دریافت کیا جاسکے گا۔اس کے لیے کسی بھی میسج کو کچھ دیر تک دبا کر رکھ کر اسٹار پر کلک کرنا ہوگا، اس مقصد کے لیے ایک نئی اسٹارڈ کیٹیگری کا اضافہ کیا جارہا ہے اور آنے والے ہفتوں میں یہ فیچر صارفین کو دستیاب ہوگا۔
تیسرا فیچر ایموجی کچن کے نام سے ہے جو جی بورڈ کے بیٹا میں 16 جون سے دستیاب ہوگا اور آنے والے ہفتوں میں کی بورڈ ایپ کا حصہ ہوگا۔ یہ فیچر انگلش، اسپینش اور پرتگیز زبانوں کے لیے اینڈرائڈ 6 یا اس سے اوپر کے آپریٹنگ سسٹمز میں دستیاب ہوگا۔
چوتھا فیچر گوگل اسسٹنٹ کے حوالے سے ہے جو اب ایپس کے اندر مخصوص حصوں تک صارفین کے لے جائے گا۔پانچواں فیچر وائس ایپز ہیں جو اس وقت بیٹا ورژن میں ہے۔ اس فیچر کے تحت فون اور ایپس میں آواز کی مدد سے نیوی گیشن کی جاسکے گی جبکہ یہ پاس ورڈ لکھنے کا کام بھی کرسکے گا، یعنی پاس ورڈ کے الفاظ، ہندسے یا سمبل بولنا ہوں گے۔چھٹا فیچر اینڈرائیڈ آٹو سے متعلق ہے جو گاڑیوں میں اینڈرائڈ سے متعلق فنکشنز کو آسان بنائے گا۔


مشہور خبریں۔
جس ملک میں غریبوں کی تعداد زیادہ ہو وہ محفوظ نہیں رہ سکتا:وزیر اعظم
?️ 17 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے ملک کو محفوظ بنانے کی
مارچ
پاکستان کی ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے، وزیراعظم چین
?️ 15 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) چینی وزیراعظم لی چیانگ نے کہا ہے کہ
اکتوبر
سیلاب نے ٹیلی کام انڈسٹری کی کمزوریاں بے نقاب کردیں
?️ 9 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد میں قائم ریسرچ ہاؤس کی ایک
اکتوبر
چینی سائنسدانوں نے گرمی سے بچانے والا کپڑا ایجاد کر لیا
?️ 14 جولائی 2021بیجنگ (سچ خبریں) چینی سائنس دانوں نے ایک ایسا کپڑا ایجاد کیا
جولائی
سامرا، عراق میں داعش کے خطرناک ترین مرکز کی تباہی
?️ 9 مئی 2024سچ خبریں: عراق کے صوبہ صلاح الدین کے سیکورٹی اہلکار نے زور دیتے
مئی
اسرائیلی پارلیمنٹ کے منحل ہونے کا امکان
?️ 16 دسمبر 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کے میڈیا ذرائع کے مطابق، ہاریڈی جماعتوں نے وزیر
دسمبر
پنجاب: سی ڈی ڈی کی کارروائی، کالعدم جماعتوں کے 12 دہشت گرد گرفتار
?️ 10 مارچ 2023لاہور: (سچ خبریں) سی ٹی ڈی نے دہشت گردی کے خدشات کے
مارچ
ٹرمپ کی پالیسی امریکہ کے ساتھ کیا کرے گی؟؛نیویارک ٹائمز کی رپورٹ
?️ 14 مارچ 2025 سچ خبریں:نیویارک ٹائمز کے معروف کالم نگار کا کہنا ہے کہ
مارچ