ایئر کنڈیشنر کی ضرورت ختم کرنے کے لئے سائنس دانوں کا اہم کارنامہ

ایئر کنڈیشنر کی ضرورت ختم کرنے کے لئے سائنس دانوں کا اہم کارنامہ

?️

نیویارک (سچ خبریں)ایئر کنڈیشنر کی ضرورت ختم کرنے کی غرض سے  امریکی سائنس دانوں نے ایک اہم کارنامہ انجام دیتے ہوئے  ایسا پینٹ تیار کرلیا ہے جس کی مدد سے گھر یا دفتر میں ایئر کنڈیشنر لگانے کی ضرورت ہی ختم ہوجائے گی یہ پینٹ سورج کی روشنی کو عمارت کی دیوار سے پلٹا کر انہیں گرم ہونے سے بچا سکے گا۔

پورڈیو یونیورسٹی کے انجنیئرز کی جانب سے ایسا منفرد و انوکھا رنگ تیار کیا گیا ہے جو سورج کی روشنی کو عمارت کی دیوار سے پلٹا کر انہیں گرم ہونے سے بچا سکے گا۔یہ رنگ 98.1 فیصد سولر ریڈ ایشن کو ریفلیکٹ کرسکتا ہے جبکہ انفراریڈ حرارت کو بھی خارج کرتا ہے جس کے باعث رنگ کے نیچے موجود سطح بغیر بجلی کے ٹھنڈی ہوجاتی ہے۔

دنیا کے سفید ترین پینٹ کو تیار کرنے میں ماہرین کو 7 سال کا عرصہ لگا ہے جسے موسمیاتی تبدیلیوں کی روک تھام کےلیے بنایا گیا تھا تاہم اب اسے گینز بک میں شامل کرلیا گیا ہے۔اس سفید پینٹ سے ایک ہزار اسکوائر فٹ رقبے کو کور کرنے سے اتنی کولنگ ہوئی جو 10 کلو واٹس پاور کے برابر سمجھی جاسکتی ہے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ دیگر پینٹ سورج کی روشنی کو سولر ریڈ ایشن کو 80 سے 90 فیصد تک ریفلیکٹ کرتے ہیں لیکن ان میں رنگ کے نیچے موجود سطح کو ٹھنڈا کرنے کی صلاحیت نہیں ہوتی۔امریکی ماہرین نے اس پینٹ میں کیمیائی مرکب بریم سالفٹ اور بریم اسفالٹ کے مختلف حجم کے ذرات کا استعمال کیا ہے۔

محققین کو توقع ہے کہ یہ رنگ مستقبل میں گھروں، چھتوں، گاڑیوں اور شاہراؤں پر استعمال ہوگا جس سے عمارات میں بہت زیادہ توانائی استعمال کرنے ایئر کنڈیشنر سے نجات حاصل کرلے گی۔

مشہور خبریں۔

اسرائیلی فوج غزہ پر زمینی حملے کے لیے کیون تیار نہیں ؟ 

?️ 24 اکتوبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کی ریزرو فورسز کے جنرل اسحاق برک کے الفاظ

ریاض، مصر اور امارات پر اردنی جماعتوں کا رد عمل

?️ 30 جنوری 2023سچ خبریں:اردنی نیشنلسٹ پارٹی کے سکریٹری جنرل ضعیف اللہ فراج نے المیادین

ترک شہری اسرائیل کے لیے جاسوسی کیوں کر رہا تھا؟

?️ 26 ستمبر 2023سچ خبریں: سلجوک کچوکایا نامی ترک شہری نے تفتیش کے دوران اعتراف

ٹرمپ کے نائب صدر نے امریکی حکومت کے شٹ ڈاؤن کے بہت برے نتائج سے کیا خبردار 

?️ 10 نومبر 2025سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ کے معاون جے ڈی وینس نے خبردار کیا ہے

پاکستان کے ساتھ تعلقات بڑھانے کے خواہاں ہیں، امریکی قونصل جنرل

?️ 10 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) امریکی قونصل جنرل کونراڈ ٹرائبل نے کہا ہے

جنوبی نابلس میں صیہوننیوں کے ہاتھوں33 فلسطینی زخمی

?️ 21 اپریل 2023سچ خبریں:فلسطینی مجاہدین اور بیت المقدس کی قابض فوج کے درمیان ہونے

ملک میں دوسرے روز بھی نماز عید ادا کی گئی

?️ 14 مئی 2021کراچی(سچ خبریں) گوجرانوالہ اور ڈیرہ اسماعیل خان سمیت ملک کے کئی دوسرے

حضورؐ کی تعلیمات ہی ترقی کا بہترین ذریعہ ہیں: وزیراعظم

?️ 6 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے مولانا طارق جمیل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے