?️
برلن(سچ خبریں) آئی فون14سے متعلق موبائل فونز کے شائقین کے لیے خوش خبری ہے کہ 2022 میں آئی فون 14 کی ریلیز کا امکان روشن ہو گیا ہے۔ٓئی فون 13 کے لانچ ہونے کے چند ماہ بعد ہی آئی فون 14 بھی سامنے آنے کا امکان ہے آئی فون 14 ایک مکمل ری ڈیزائن سیریز ہوگی۔
بلومبرگ رپورٹ کے مطابق آئی فون 13 کے لانچ ہونے کے چند ماہ بعد ہی آئی فون 14 بھی سامنے آنے کا امکان ہے، بتایا جا رہا ہے کہ آئی فون 14 ایک مکمل ری ڈیزائن سیریز ہوگی۔فائیو جی انٹرنیٹ ٹیکنالوجی سے آراستہ آئی فون 14 میں نوچ کی جگہ پنچ ہیڈ فرنٹ کیمرہ ہوگا۔
خیال رہے کہ آئی فون کے جدید موبائل فون میں ‘نوچ سیلفی’ کیمرے کے ساتھ ساتھ چہرے کی شناخت کا بھی کام کرتی ہے، تاہم نئے موبائل میں نوچ کی جگہ کیمرہ ہوگا، اور چہرے کی شناخت کی جگہ اس کی شناخت کے لیے فنگر پرنٹ سینسر لگایا جائے گا۔
بلومبرگ کے مارک گورمین نے پیش گوئی کی ہے کہ آئی فون 13 کے بعد ایپل کو آئی فون 14 کے لیے اپنے ڈیزائن پر نظر ثانی پر توجہ دینے کا موقع ملے گا، اورصارفین کو نئے انٹری لیول اور پرو ماڈلز اور مکمل نئے ڈیزائن کی توقع کرنی چاہیے۔
یاد رہے کہ اس مہینے کے شروع میں، ایپل کے ٹپسٹر جون پروسر نے پیش گوئی کی تھی کہ آئی فون 14 میں بھی جگہ بچانے کے لیے آئی فون کے نشان کو ختم کر کے پنچ ہول سیلفی کیمرے کے لیے جگہ بنائی جائے گی۔
لیکن ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ ایپل کمپنی آئی فون میں فلڈ الیومینیٹر، ایمبیئنٹ لائٹ سینسر، کٹ کیمرہ، اور دوسرے سینسرز کے ساتھ کیا تبدیلیاں کرے گی، یہ ممکن ہے کہ کمپنی ڈسپلے کے نیچے ٹچ آئی ڈی کا آپشن دے کر فیس آئی ڈی کو ختم کر دے۔


مشہور خبریں۔
امریکہ کیوبا کے خلاف ناکام حکمت عملی کیوں دہرا رہا ہے؟
?️ 17 جولائی 2026سچ خبریں: مغربی دنیا میں، کیوبا کا معاملہ امریکی پالیسی کے تسلسل
جولائی
یمن نے انسانی تباہی اور داووں کی کمی سے خبردار کیا
?️ 16 جنوری 2023سچ خبریں:یمن کی نیشنل سالویشن گورنمنٹ کے نائب وزیر صحت علی جحاف
جنوری
امریکہ کا شام میں القاعدہ کے رہنما کے قتل کا دعویٰ
?️ 28 جون 2022سچ خبریں: امریکی فوج نے منگل کی صبح کہا کہ اس نے
جون
اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے متفقہ طور پر مناب اسکول پر حملے کی مذمت کی ہے
?️ 27 مارچ 2026سچ خبریں: اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے جنیوا میں اپنے
مارچ
خلائی ایٹمی بجلی گھرتیار کرنے میں چین کی اہم کامیابی
?️ 28 نومبر 2021بیجنگ(سچ خبریں) چین نے خلا میں استعمال کےلیے ایسے ایٹمی بجلی گھر
نومبر
شوکت ترین سمیت 4 امیدوار کے کاغذات جمع
?️ 3 دسمبر 2021خیبر پختونخوا(سچ خبریں) خیبرپختونخوا سے سینیٹ کی خالی ہونے والی نشست پر
دسمبر
یوکرین جنگ کس نے شروع کی؟
?️ 6 اکتوبر 2023سچ خبریں: روس کے صدر نے والدائی بین الاقوامی کانفرنس میں اعلان
اکتوبر
امریکی فوجی قافلے کی عراق سے شام منتقلی
?️ 12 مارچ 2022سچ خبریں:عراقی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ امریکہ کی قیادت میں
مارچ