انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کمپنیوں نے بھی روس پر پابندیاں لگا دیں

انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کمپنیوں نے بھی روس پر پابندیاں لگا دیں

?️

کراچی (سچ خبریں) روس اور یوکرین کے مابین جنگ کے نتائج سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں، یوکرین پر 24 فروری کو حملے کے بعد جہاں امریکا اور یورپی یونین نے روس پر پابندیاں عائد کرنے کا سلسلہ شروع کیا، وہیں اب انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کمپنیوں نے بھی اس پر پابندیاں عائد کرنے کا سلسلہ شروع کردیا۔

خبر رساں ادارے ’رائٹرز` کے مطابق یوکرین پر حملوں کے بعد فیس بک نے روسی میڈیا کی مونیٹائزیشن ختم کرتے ہوئے ان پر ہر طرح کے اشتہارات چلانے کی پابندی عائد کردی۔فیس بک نے پابندیوں کا آغاز کرتے ہوئے متعدد روسی سرکاری نشریاتی اداروں پر ویب سائٹ پر مواد شیئر کرنے کی جزوی پابندی بھی عائد کردی۔

نئی پابندیوں کے تحت روسی نشریاتی ادارے اور حکومتی ادارے اور شخصیات تشدد اور جنگ سے متعلق کوئی مواد شیئر نہیں کر پائیں گے۔فیس بک کے مطابق مذکورہ قدم لوگوں تک غلط معلومات پہنچنے کو روکنے کے لیے اٹھایا گیا۔دوسری جانب گوگل نے بھی کہا ہے کہ انہوں نے گزشتہ چند دن سے یوٹیوب سے لاتعداد روسی ویڈیوز ہٹادیں جن میں تشدد اور جنگ سے متعلق مواد تھا۔

گوگل کے مطابق وہ روسی میڈیا اور افراد پر پابندیاں نافذ کرنے سے متعلق فیصلہ کرنے اور منصوبہ بنانے پر کام کر رہے ہیں۔ادھر ٹوئٹر نے بھی یوکرین پر حملے کے بعد روسی میڈیا، حکومتی اداروں اور شخصیات پر بھی جزوی پابندی عائد کردی۔رشین ٹیلی وژن (آر ٹی) کے مطابق یوکرین پر حملوں کے بعد ٹوئٹر نے روس کے لیے نئی پالیسی اور پابندیوں کا اعلان کرتے ہوئے دونوں ممالک میں اشتہارات پر پابندی عائد کردی۔

ٹوئٹر کے مطابق یوکرین اور روس میں اب لوگوں کو ٹوئٹر پر ایسے افراد کی ٹوئٹس سجیسٹ نہیں کی جائیں گی جن کو انہوں نے فالو نہیں کیا ہوگا اور نہ ہی جنگ اور تشدد سے متعلق ٹوئٹس کو ہائی لائیٹ کیا جا رہا ہے۔ٹوئٹر کے مطابق دونوں ممالک میں اشتہارات پر بھی پابندی عائد کردی گئی تاکہ کسی بھی ملک میں تشدد اور جنگ سے متعلق مواد کو اشتہارات کے ذریعے نہ پھیلایا جا سکے۔

ادھر ’رائٹرز‘ نے اپنی ایک اور رپورٹ میں بتایا کہ امریکا اور یورپین یونین نے روس پر ٹیکنالوجی کے شعبے میں متعدد پابندیاں عائد کردی ہیں، اب روس کو کسی طرح کے سافٹ ویئرز، آلات، کمپیوٹرز، سیکیورٹی اپڈیٹس، لیزز اور سینسرز سمیت دیگر طرح کی چیزیں مہیا نہیں کی جا سکیں گی۔

 

 

مشہور خبریں۔

وزیراعظم کا دارلحکومت کے مختلف علاقوں کا بغیر پروٹوکول دورہ

?️ 2 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وزیراعظم عمران خان نے بغیر  پروٹوکول کے دارلحکومت کے مختلف

شبلی فراز نے مفتی منیب کے بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کی

?️ 14 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے سائنس اور ٹیکنالوجی شبلی فراز نے

آئندہ حکومت پاکستان تحریک انصاف ارکان کی اکثریت سے بنائیں گے:عمران خان

?️ 5 اپریل 2022لاہور(سچ خبریں)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آئندہ حکومت پاکستان تحریک

بھارت کے شدت پسندانہ ہندوتوا نظریے سے پورے خطے کو خطرات لاحق ہیں۔ صدر مملکت

?️ 8 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے

ماسک نہ پہنا تو ہماری حالت بھی بھارت جیسی ہوگی:عمران خان

?️ 6 مئی 2021لاہور (سچ خبریں) لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم

آئین میں لکھا ہے عدلیہ مکمل آزاد ہونی چاہیئے، جسٹس منصورعلی شاہ

?️ 27 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منصورعلی

انگلینڈ میں نیوزی لینڈ کی فوج یوکرین کو ٹرینگ دیتی ہوئی

?️ 15 اگست 2022سچ خبریں:  جب کہ یوکرین کے حوالے سے روس کے خلاف مغربی

کراچی میں اومیکرون کیسز میں تیزی سے اضافہ

?️ 7 جنوری 2022کراچی (سچ خبریں) عالمی وبا کورونا وائرس کی نئی قسم  نے جہاں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے