?️
سچ خبریں: انسٹاگرام نے ’بلینڈ‘ نامی نیا متعارف کرادیا ہے، جو دوستوں کو ایک ساتھ ریلز کو مشترکہ فیڈ بنانے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔
ٹیکنالوجی ویب سائٹ کے مطابق یہ فیچر صارفین کو ذاتی نوعیت کا ریلز فیڈ تخلیق کرنے کی اجازت دیتا ہے، جو ان کے اور ان کے دوستوں کی دلچسپیوں پر مبنی ہوتا ہے۔
بلینڈ ایک ایسا فیچر ہے جو انسٹاگرام کے ڈائریکٹ میسجز (DMs) میں دستیاب ہے۔ اس کے ذریعے، صارفین ایک یا ایک سے زیادہ دوستوں کے ساتھ مشترکہ ریلز فیڈ بناسکتے ہیں۔
یہ فیڈ انسٹاگرام کے الگورتھم کے ذریعے دونوں صارفین کی دلچسپیوں اور سرگرمیوں کی بنیاد پر تیار کی جاتی ہے، ہر دن یہ فیڈ نئی ویڈیوز کے ساتھ تازہ ہوتی ہے، تاکہ صارفین کو مسلسل نیا مواد فراہم کیا جاسکے۔
اگر آپ اس فیچر کو استعمال کرنا چاہتے ہیں تو سب سے پہلے انسٹاگرام کی ایپ کو کھولیں، ڈائریکٹ میسجز میں جائیں، اس چیٹ کو منتخب کریں جس میں آپ بلینڈ بنانا چاہتے ہیں پھر چیٹ کے اوپری دائیں کونے میں موجود بلینڈ کے آئیکون (دو ایموجیز والے ہگنگ آئیکون) پر ٹیپ کریں، پھر انوائیٹ پر ٹیپ کریں تاکہ دوستوں کو دعوت دی جاسکے اور پھر جب دوست دعوت قبول کرے گا تو مشترکہ ریلز فیڈ آپ کے انسٹاگرام میں فعال ہو جائے گی۔
بلینڈ فیچر میں صارفین ہر ریل کے نیچے دیکھ سکتے ہیں کہ وہ کس کے لیے تجویز کی گئی ہے اور وہ ایموجی ری ایکشنز یا پیغامات کے ذریعے ردعمل دے سکتے ہیں۔
یہ فیچر انسٹاگرام کے ریلز کے تجربے کو مزید سماجی بنانے کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔
بلینڈ کا مقصد صارفین کو ایک دوسرے کے ساتھ مزید گہرے تعلقات قائم کرنے اور مشترکہ دلچسپیوں کے ذریعے بات چیت کو فروغ دینا ہے۔
یہ فیچر خاص طور پر ان صارفین کے لیے مفید ہے جو اپنے دوستوں کے ساتھ ریلز شیئر کرتے ہیں اور ان پر تبصرہ کرتے ہیں۔
بلینڈ کے ذریعے، صارفین نہ صرف نئے مواد کو دریافت کر سکتے ہیں بلکہ اپنے دوستوں کی دلچسپیوں کو بھی بہتر طریقے سے سمجھ سکتے ہیں۔
تاہم، ابھی یہ فیچر فی الحال دنیا بھر میں آئی او ایس اور اینڈرائیڈ کے محدود صارفین کے لیے دستیاب ہے۔


مشہور خبریں۔
آئی ایم ایف کیساتھ مذاکرات درست سمت میں ہیں، وزیر خزانہ
?️ 1 اکتوبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ
اکتوبر
اردوغان اور مخالفین کے درمیان آئینی ترمیم کی بحث گرم
?️ 30 مئی 2025 سچ خبریں: اگر آج کل آنکارا کے اخبارات کے صفحات پلٹیں، تو
مئی
عالمی صحافیوں کا سعودی جیل سے یمنی صحافی کی رہائی کا مطالبہ
?️ 19 نومبر 2021سچ خبریں:عالمی صحافیوں کی ایک غیر سرکاری تنظیم نے سعودی عرب میں
نومبر
واللا: اسرائیل اندر سے ٹوٹ رہا ہے
?️ 4 نومبر 2025سچ خبریں: عبرانی زبان کی نیوز سائٹ والا نے اطلاع دی ہے
نومبر
ایران کی انڈرگراؤنڈ میزائل اور ڈرونز مراکز کی رونمائی
?️ 8 مارچ 2022سچ خبریں:ایران کی سپاہ پاسداران فوج نے پہلی بار اپنے انڈر گراؤنڈ
مارچ
یورپی یونین کا وسیع بجٹ
?️ 17 نومبر 2022سچ خبریں:یورپی پارلیمنٹ اور اس یونین کے رکن ممالک نے اگلے سال
نومبر
صیہونیوں کو غصہ دلانے والے اقدام پر مصر کی وضاحت
?️ 21 ستمبر 2025سچ خبریں: مصر کی جنرل انٹیلی جنس سروس (GIS) نے جزیرہ نما سینا
ستمبر
ہم نے ہمیشہ فلسطین کی حمایت کی ہے:چین
?️ 11 جون 2023سچ خبریں:چین کا کہنا ہے کہ اس نے ہمیشہ فلسطینی عوام کے
جون