پاکستانی فضائی حدود میں بھارتی طیاروں کی پرواز پر پابندی میں 24 جون تک توسیع

بھارتی طیارے

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستانی فضائی حدود میں بھارتی طیاروں کی پرواز پر پابندی میں 24 جون تک توسیع کردی گئی، پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے نوٹم جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی فضائی حدود میں بھارتی طیاروں کی پرواز پر پابندی کے معاملے پر پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے نیا نوٹم جاری کردیا، نوٹم کے مطابق بھارتی طیاروں کی پرواز پر پابندی میں 24 جون 2025ء تک توسیع کردی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے مدت میں توسیع کا نوٹم میں مزید کہا ہے کہ بھارتی رجسٹرڈ، آپریٹڈ، ملکیت یا لیز پر لیے گئے تمام طیارے پابندی کی زد میں رہیں گے، یہ پابندی بھارتی فوجی طیاروں پر بھی لاگو ہوگی۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی ایئر لائنز یا آپریٹرز کے زیرانتظام کوئی بھی پرواز پاکستانی فضائی حدود استعمال نہیں کرسکے گی۔

واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے پہلگام واقعے کو بنیاد بنا کر پاکستانی پروازوں پر پابندی عائد کی گئی تھی، جس کے جواب میں پاکستان نے بھی بھارتی طیاروں کے پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے پر پابندی عائد کردیتی تھی۔

مشہور خبریں۔

مغربی ممالک کے آزادی بیان کے دعوؤں کی حقیقت عیاں

?️ 27 اپریل 2024سچ خبریں: امریکہ، فرانس، آئرلینڈ اور آسٹریلیا میں طلباء نے غزہ کی

ساتھ مل کر حملہ کریں گے اور کامیاب بھی ہوں گے، بلاول بھٹو

?️ 7 مارچ 2021کراچی (سچ خبریں)  پاکستان پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

آئی ایم ایف پروگرام کے طریقہ کار کو تبدیل کریں گے:وزیر خزانہ

?️ 5 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر

FATF اجلاس میں آج پاکستان کی قسمت کا ہوگا فیصلہ

?️ 24 فروری 2021اسلام آباد{سچ خبریں}  FATF کے  تین  روزہ ورچوئل اجلاس  کے  آج آخری

عاطف اسلم کا شاہ رخ خان کیلئےاہم پیغام

?️ 16 اگست 2021کراچی ( سچ خبریں )پاکستان کے معروف گلوکار عاطف اسلم نے بالی

طالبان نے کمال خان ڈیم سے پانی ایران کی طرف چھوڑا

?️ 24 اگست 2022سچ خبریں:    افغان میڈیا ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ طالبان

پاکستان کی صیہونیوں کے ساتھ تعلقات بحال کرنے کی مخالفت

?️ 25 ستمبر 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے

سلامتی کونسل کا تل ابیب کے نئے جرائم کے بارے میں اجلاس 

?️ 11 اگست 2024سچ خبریں: سیاسی ذرائع کے مطابق سلامتی کونسل غزہ کے الدرج محلے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے