سچ خبریں:سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام نے شائقین کی بڑی پریشانی کو ختم کرتے ہوئے پلیٹ فارم کی ویڈیوز اور خصوصی طور پر ریلز کو ڈاؤن لوڈ کرنے کا فیچر پیش کردیا۔
انسٹاگرام پر اگرچہ پہلے سے ہی ڈاؤن لوڈنگ کا آپشن موجود تھا لیکن پہلے ہر صارف اپنی ویڈیو کو ہی ڈاؤن لوڈ کر سکتا تھا۔
اسی طرح باقی صارفین دوسروں کی ویڈیوز اور ریلز کی لنک کاپی کرکے اسے ڈاؤن لوڈنگ سافٹ ویئرز سے ڈاؤن لوڈ کرپاتے تھے لیکن اب ایسا نہیں ہوگا۔
مزید:انسٹاگرام نے مزید سہولیات فراہم کردیں
اب صارفین کسی بھی ریلز کو دیکھنے کے بعد اسے مرضی کے مطابق آسانی سے ڈاؤن لوڈ بھی کر سکیں گے، یعنی انہیں کسی دوسرے سافٹ ویئر کو استعمال کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔
ٹیکنالوجی ویب سائٹ ’ٹیک کرنجچ‘ کے مطابق انسٹاگرام نے ڈاؤن لوڈ کے فیچر کو پیش کرتے ہوئے اسے ریلز کے نیچے اس جگہ دے دیا ہے، جہاں سے ریلز کو شیئر یا محفوظ کرنے کا آپشن ہوتا ہے۔
مذکورہ فیچر کے تحت جلد ہی صارفین کو شیئرز اور لنک کاپی کے ساتھ ڈاؤن لوڈنگ کا آپشن بھی نظر آنے لگے گا، جسے کلک کرتے ہی صارفین کی ریلز وہیں ڈاؤن لوڈ ہوجائیں گی۔
یہ بھی:یورپی یونین کا انسٹاگرام پر 405 ملین یورو جرمانہ
اس سے زیادہ دلچسپ بات یہ ہے کہ ڈاؤن لوڈ ہونے والی ویڈیو میں اب انسٹاگرام کا لوگو بھی نظر نہیں آئے گا، البتہ اگر کسی صارف نے ویڈیو میں اپنے اکاؤنٹ کا نام ایڈٹ کرکے شامل کیا ہوگا تو اسے ہٹایا نہیں جا سکے گا۔
مذکورہ فیچر کو انسٹاگرام پر 21 جون کو پیش کرنے کا اعلان کیا گیا، تاہم ابتدائی طور پر اس فیچر کو تمام ممالک میں پیش نہیں کیا گیا۔
ترتیب وار پاکستان سمیت دیگر ممالک کے صارفین تک ڈاؤن لوڈنگ کا فیچر خود بخود نظر آنے لگے گا، تاہم اگر کسی کے پاس ایسا نہ ہوسکے تو اسے ایپلی کیشن کا اپڈیٹ ورژن ڈاؤن لوڈ کرنا پڑے گا۔
مشہور خبریں۔
وزارت داخلہ نے عاشورا کے لئے خصوصی سیل قائم کر دیا
اگست
پیجر دھماکوں کے بارے میں امریکی چینل کا نیا انکشاف
ستمبر
دنیا اس دور کے ہٹلر کو بھی روکے:ترک صدر
ستمبر
عدت نکاح کیس: عمران خان، بشریٰ بی بی کی سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت ملتوی
اپریل
مصنوعی ذہانت، شامی دہشت گردوں کی طرف سے جعلی خبریں تیار کرنے کا ایک آلہ
دسمبر
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی رواں ہفتے ترکی کا دورہ کریں گے
جون
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے تنخواہ دار طبقے کو خوشخبری سنا دی
اپریل
کیا نیتن یاہو اب وائٹ ہاؤس میں داخل بھی نہیں ہو سکتے؟
ستمبر