انسٹاگرام پر نابالغ افراد کی لائیو اسٹریمنگ پر پابندی عائد

🗓️

سچ خبریں: سوشل میڈیا انٹرنیٹ کمپنی میٹا نے سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام پر نابالغ افراد کی لائیو اسٹریمنگ پر پابندی عائد کردی، تاہم ایسے افراد والدین کی اجازت کے بعد براہ راست نشریات دکھا سکیں گے۔

برطانوی اخبار ’دی گارجین‘ کے مطابق میٹا کی جانب سے متعدد ممالک میں سیفٹی قوانین پر تنقید کے بعد نئے اقدامات کا اعلان کیا اور فوری طور پر انسٹاگرام پر 16 سال تک کی عمر کے افراد کی لائیو اسٹریمنگ پر پابندی عائد کردی۔

اب 16 سال کی عمر کے افراد کو اپنے انسٹاگرام پر لائیو اسٹریمنگ کے لیے والدین کی اجازت درکار ہوگی اور والدین ’ٹین اکاؤنٹس سسٹم‘ کے ذریعے بچوں کو اجازت دے سکیں گے۔

ساتھ ہی میٹا نے کم عمر بچوں کے سیٹنگ اکاؤنٹ پرائیویسی کو فیس بک اور میسینجر تک بھی بڑھا دیا، اب ایسے بچوں کو انسٹاگرام اور میسینجر پر موصول ہونے والی نازیبا اور خطرناک ویڈیوز اور تصاویر سے بلرنگ ہٹانے کے لیے بھی والدین کی رضامندی اور اجازت درکار ہوگی۔

میٹا گزشتہ چند سال سے کم عمر بچوں کے تحفظ کے لیے متعدد سیکیورٹی فیچرز اور سیٹنگز متعارف کرا چکا ہے اور اس کی جانب سے 16 سال سے کم عمر بچوں اور نو عمر افراد کی حفاظت اور ذہنی صحت کے لیے مسلسل فیچرز متعارف کرائے جا رہے ہیں۔

میٹا سمیت دیگر پلیٹ فارمز جیسا کہ ٹک ٹاک پر بھی کم عمر افراد کے لیے حفاظتی اور سیکورٹی ٹولز متعارف کرائے جاتے رہے ہیں۔

دنیا بھر میں زیادہ تر کم عمر صارفین ٹک ٹاک اور انسٹاگرام جیسی ایپلی کیشنز استعمال کرتے ہیں اور ایسے افراد ایسے پلیٹ فارمز پر نامناسب اور خطرناک مواد کو بھی تلاش کرتے دکھائی دیتے ہیں، جس پر اب کمپنیاں سخت فیچرز متعارف کرانے لگی ہیں۔

مشہور خبریں۔

یورپی یونین کی جانب سے یوکرین کو ملنے والی مالی امداد

🗓️ 15 دسمبر 2022سچ خبریں:امریکی میگزین کے مطابق افریقی اور ایشیائی ممالک کو دی جانے

برکس، کمپاس کا رخ مغرب سے مشرق کی طرف موڑتا ہے: سعودی ماہر اقتصادیات

🗓️ 4 جون 2023سچ خبریں:سعودی عرب کے مالیاتی اور اقتصادی مشیر مجدبن احمد الصوائغ نے

آئرلینڈ کے لوگوں کے فلسطین کی حمایت میں مظاہرے

🗓️ 13 دسمبر 2023سچ خبریں:آئرلینڈ کے لوگوں نے فلسطین کی حامیت میں غزہ کے لوگوں

ہم یوکرین پر قبضہ نہیں چاہتے:پوٹن

🗓️ 24 فروری 2022سچ خبریں:  روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے ایک بیان میں کہا کہ

غزہ جنگ میں طاقت کا کارڈ مزاحمت کے ہاتھ میں

🗓️ 20 دسمبر 2023سچ خبریں:ممتاز فلسطینی تجزیہ نگار اور علاقائی اخبار ریالیوم کے ایڈیٹر عبدالباری

پیلوسی کی روس کو دہشت گردی کی سرپرستی کرنے والا ملک قرار دینے کی حمایت

🗓️ 9 مئی 2022سچ خبریں:امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نے اعلان کیا کہ وہ روس

بریکسی دنیا: مغرب کے لیے بڑا ڈراؤنا خواب؛ کیا امریکہ اور یورپ چودھری نہیں رہے؟

🗓️ 10 ستمبر 2024سچ خبریں: بریکس (BRICS) گروپ میں شمولیت کے لیے نہ صرف کئی

ایم کیو ایم کا حکومت کے لیے پیغام

🗓️ 18 مئی 2022اسلام آباد (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ملک میں فوری انتخابات کا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے