?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزارت داخلہ کی جانب سے غیرقانونی طور پر بیرون ملک جانے والے 50 ہزار افراد کے پاسپورٹ بلیک لسٹ کردیئے گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے اپنے تحریری جواب میں بتایا کہ ایران اور یورپ میں غیر قانونی داخلے کی کوشش کرنے والے 50 ہزار افراد کے پاسپورٹس بلیک لسٹ کیے گئے ہیں، ان افراد کے پاسپورٹس بلیک لسٹ کرنے کی سفارش ایف آئی اے بلوچستان نے کی، ان افراد کے پاسپورٹ غیر قانونی داخلے، جعلی پاسپورٹ ،فراڈ اور انسانی سمگلنگ کے الزامات کے تحت بلیک لسٹ کیے گئے ہیں، متعلقہ افراد بلیک لسٹ سے ہٹانے کے لیے ڈی جی پاسپورٹ کے پاس مروجہ طریقہ کار کے مطابق اپیل کر سکتے ہیں۔
آن لائن فراڈ سے متعلق تحریری جواب میں وزارت داخلہ کیا جناب سے بتایا گیا کہ سال 2024ء میں ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے 13 ہزار 722 انکوائریاں رجسٹرڈ کیں، آن لائن فراڈ میں ملوث افراد کے خلاف 832 مقدمات درج کیے گئے جن میں ایک ہزار 212 افراد گرفتار اور 17 مقدمات کے حتمی فیصلے کیے گئے ہیں، آن لائن فراڈ میں ملوث افراد سے 65 کروڑ سے زائد کی رقم برآمد کی گئی، ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ عوام کو آن لائن فراڈ سے بچنے کے لیے وقتاً فوقتاً آگاہی فراہم کر رہا ہے۔
علاوہ ازیں وزیرداخلہ محسن نقوی کی زیرصدارت ڈائریکٹوریٹ آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹ میں اہم اجلاس ہوا، جس میں ڈی پورٹ کیے جانے والے پاکستانیوں کے پاسپورٹ فوری طور پر بلاک کرنے کا حکم دیا گیا، جس پر پر وزیرمملکت طلال چوہدری نے کہا کہ اس فیصلے سے بین الاقوامی برادری کو ایک مثبت پیغام جائے گا، ڈی پورٹ ہونے والے افراد کے پاسپورٹ بلاک کرنے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔
بتایا جارہا ہے کہ اجلاس میں وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری، سیکرٹری داخلہ، اور ڈی جی ایف آئی اے نے شرکت کی، اجلاس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور آئندہ کے اقدامات پر بات کی گئی تاکہ شہریوں کو بہتر خدمات فراہم کی جا سکیں، اجلاس میں ڈی جی پاسپورٹ مصطفیٰ جمال قاضی نے شرکاء کو بریفنگ دی، جس میں انہوں نے بتایا کہ شہریوں کی سہولت کے لیے جلد موبائل ایپ لانچ کی جائے گی، جس سے پاسپورٹ کے امور میں آسانی پیدا ہوگی۔
معلوم ہوا ہے کہ اجلاس میں وزیر داخلہ نے نئی شرائط کے تمام قانونی امور کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی تاکہ غیر قانونی امیگریشن اور بھکاریوں کی روک تھام کی جا سکے، محسن نقوی نے نئی نصب شدہ 6 ایم آر پی اور 2 ای پاسپورٹ مشینوں کا معائنہ بھی کیا، ان مشینوں کی تنصیب سے پاسپورٹ آفس کی استعدادکار میں اضافہ ہوگا، اس موقع پر وزیر داخلہ نے پاکستان آئی جرمن ٹیم سے بھی ملاقات کی جنہوں نے مشینوں کی تنصیب میں تعاون فراہم کیا۔


مشہور خبریں۔
اقوام متحدہ ایک فرسودہ بنیاد
?️ 15 نومبر 2023سچ خبریں:منگل کو ایک پریس کانفرنس میں ماؤ ننگ نے کہا کہ
نومبر
جاپان؛ مشرقی ایشیا میں امریکی عسکریت پسندی کی ریڑھ کی ہڈی
?️ 18 فروری 2023سچ خبریں: امریکہ کے سابق اسسٹنٹ سیکریٹری دفاع نے واشنگٹن اور ٹوکیو کے
فروری
یورپی یونین نے ایران کے خلاف نئی پابندیاں عائد کر دیں
?️ 12 مارچ 2026یورپی یونین نے ایران کے خلاف نئی پابندیاں عائد کر دیں یورپی
مارچ
شہباز شریف نے ملک کے ساتھ کیا کیا ہے؟؛ مولانا فضل الرحمان
?️ 11 اگست 2024سچ خبریں: جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا
اگست
اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا سلسلہ جاری، انڈیکس میں 600 سے زیادہ پوائنٹس کا اضافہ
?️ 23 نومبر 2023کراچی: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی زبردست تیزی دیکھی
نومبر
شام میں امریکہ کو اپنی موجودگی کافی مہنگی پڑی
?️ 15 جنوری 2023سچ خبریں:امریکی وزارت دفاع کے رکن جیف لامیر نے اپنی ایک رپورٹ
جنوری
امریکہ نے تمام افغان شہریوں کے لیے ویزے بند کر دیے
?️ 29 نومبر 2025 امریکہ نے تمام افغان شہریوں کے لیے ویزے بند کر دیے
نومبر
لبنان پر صیہونی حملوں کی براہ راست امریکی نگرانی
?️ 25 اکتوبر 2025سچ خبریں: لبنانی اخبار الاخبار نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے
اکتوبر