?️
سچ خبریں: سوشل میڈیا شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام کی اسٹوریز میں میٹا کی جانب سے آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ویڈیو اینڈ فوٹو ایڈیٹنگ ٹولز متعارف کرادیے گئے۔
انسٹاگرام کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اب صارفین ٹیکسٹ پرامپٹس لکھ کر اپنی تصاویر یا ویڈیوز میں چیزیں شامل کر سکیں گےجب کہ وہ چیزوں کو ہٹانت سمیت انہیں بالکل تبدیل بھی کر سکیں گے۔
انسٹاگرام پر پہلے ہی محدود فیچرز کے ساتھ میٹا اے آئی کی ایڈیٹنگ ٹولز صرف چیٹ بوٹ کے ذریعے دستیاب تھیں جو تھوڑی مشکل تھیں۔
اب مذکورہ نیا فیچر براہ راست اسٹوریز میں شامل کرلیا گیا، جو صارفین کے ایڈیٹنگ کے تجربے کو مزید آسان بناتا ہے۔
مذکورہ فیچر کو انسٹاگرام اسٹوریز میں پینٹ برش آئیکون پر ٹیپ کرکے اوپر موجود ’ری اسٹائل‘ مینیو کے ذریعے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
مذکورہ آپشن تک پہنچنے کے بعد صارف کو ’ایڈ، ریموو یا چینج‘ کا آپشن منتخب کرنا ہوگا، پھر پرامپٹ بار میں اے آئی ایڈیٹنگ ٹول کو تحریری ہدایات دی جائیں گی۔
اس کے علاوہ انسٹاگرام پر پری سیٹ ایفیکٹس بھی دستیاب ہیں جو تصاویر اور ویڈیوز میں کپڑوں کو بدلنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔
مذکورہ ٹولز کے ذریعے تصویر کا اسٹائل بھی تبدیل کیا جا سکتا ہے، جیسے تصویر میں سن گلاسز یا بائیکر جیکنٹ شامل کرنا یا پھر تصویر کو واٹر کلر آرٹ جیسا بنا دینے جیسے آپشنز بھی دستیاب ہیں۔
میٹا کی جانب سے حال ہی میں اپنے دوسرے پلیٹ فارمز جیسا کہ فیس بک، واٹس ایپ اور تھریڈز پر بھی اے آئی کے فیچرز متعارف کرائے گئے ہیں جب کہ میٹا اے آئی کے ویب ورژن کو بھی پیش کیا جا چکا ہے اور اب اس پر اردو زبان میں بھی معلومات تلاش کی جا سکتی ہے۔


مشہور خبریں۔
ٹرمپ نے مجھے اپنا ذاتی نمبر دیا ہے:یوکرینی صدر
?️ 15 فروری 2025 سچ خبریں:یوکرین کے صدر نے کہا کہ وہ روسی حکام میں
فروری
ٹرمپ سے اچھا دوست نہیں ملا ہمیں اب تک : نیتن یاہو
?️ 1 اکتوبر 2025سچ خبریں:صیہونی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے واشنگٹن میں ٹرمپ کو اسرائیل
اکتوبر
ایلون مسک: میں مستقبل میں سیاست میں بہت کم رہوں گا
?️ 21 مئی 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ارب پتی اتحادی ایلون مسک
مئی
صیہونی ریاست کی اندرونی صورتحال؛سابق صیہونی وزیراعظم کی زبانی
?️ 2 اپریل 2024سچ خبریں: سابق صیہونی وزیر اعظم اور نیتن یاہو کی اپوزیشن کے
اپریل
کہیں ہم خانہ جنگی کی طرف تو نہیں بڑھ رہے؟اسد قیصر کی زبانی
?️ 23 جولائی 2024سچ خبریں: پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی
جولائی
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا توشہ خانہ کے آڈٹ کا حکم
?️ 15 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے اعلیٰ عہدیداروں کے غیر ملکی
مارچ
ہندوستان کو S-400 کی فراہمی کا عمل شروع
?️ 14 نومبر 2021سچ خبریں: روس کی تکنیکی فوجی تعاون سروس کے ڈائریکٹر دمتری شوگیف کا
نومبر
پنجاب میں بارش اور آندھی کے دوران حادثات، 11 افراد جاں بحق، 35 زخمی
?️ 27 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پنجاب میں بارشوں اور آندھی کے دوران حادثات
جون