?️
سچ خبریں: چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) میجر جنرل ریٹائرڈ حفیظ الرحمٰن نے اسپین کے شہر بارسلونا میں اسٹارلنک ٹیم سے ملاقات کی، جس میں پاکستان میں ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی کے فروغ کے مواقعوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر جاری بیان میں بتایا گیا کہ ملاقات بارسلونا میں جی ایس ایم اے موبائل ورلڈ کانگریس 2025 کے موقع پر ہوئی۔
مزید بتایا گیا ہے کہ ملاقات میں پاکستان میں ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی کے فروغ کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا، اور دور دراز اور کم سہولت یافتہ علاقوں میں سستی اور معیاری براڈ بینڈ رسائی پر غور کیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق چیئرمین پی ٹی اے نے جدید ٹیکنالوجیز کے استعمال کے حوالے سے عزائم کا اظہار کیا، ان کا کہنا تھا کہ اسٹارلنک کی رجسٹریشن سیٹلائٹ ریگولیٹری باڈی کے ساتھ جاری ہے۔
اسٹارلنک کی ٹیم نے سیٹلائٹ انٹرنیٹ کے حل اور موبائل فون سروسز کے ساتھ مسابقت اور دور دراز علاقوں پر ممکنہ اثرات پر بریفنگ دی۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ فریقین نے ریگولیٹری فریم ورک اور خدمات کے موثر انضمام پر مبنی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا۔
واضح رہے کہ 23 جنوری 2025 کو پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے کہا تھا کہ اسٹار لنک پاکستان میں 2 سے 3 گراؤنڈ اسٹیشن قائم کرنا چاہتی ہے۔
پی ٹی اے نے اسٹار لنک آپریشن سے متعلق سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کو تحریری جواب جمع کرادیا تھا۔
تحریری جواب کے مطابق پاکستان میں اسٹار لنک کا 2 سے 3 گراؤنڈ اسٹیشن قائم کرنے کے لیے پی ٹی اے سے رابطہ ہوا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ کمپنی ’ایل ای او‘ سیٹلائٹ کے ذریعے پاکستانی صارفین کو براہ راست انٹرنیٹ فراہم کرنا چاہتی ہے۔


مشہور خبریں۔
پی ٹی آئی ریاست اور اداروں پر حملہ کر کے کس کی خدمت کر رہی ہے؟ طارق فضل چوہدری
?️ 10 دسمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے سوال اٹھایا
دسمبر
چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا کا اسٹیٹس تبدیل ہو چکا، اڈیالہ جیل منتقل کریں، اسلام آباد ہائیکورٹ
?️ 25 ستمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق
ستمبر
کارائیب میں بڑھتی کشیدگی کے باعث تیل کی قیمتوں میں اضافہ
?️ 2 دسمبر 2025 کارائیب میں بڑھتی کشیدگی کے باعث تیل کی قیمتوں میں اضافہ
دسمبر
نئی نہروں کیخلاف احتجاج؛ وکلاء کا سندھ پنجاب شاہراہ بند کرنے کا اعلان
?️ 16 اپریل 2025کراچی: (سچ خبریں) سندھ ہائیکورٹ بار نے نئی نہروں کیخلاف احتجاج کرتے
اپریل
پنجاب: اسکولوں میں اسمبلی کے دوران درود شریف پڑھنا لازمی قرار
?️ 30 نومبر 2021لاہور (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بہترین قدم اٹھاتے ہوئے
نومبر
صہیونی فوجی سروس سے فرار
?️ 23 مارچ 2025سچ خبریں: اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو اور اسرائیلی وزیر دفاع
مارچ
اسرائیل ایک شیطانی استعماری منصوبہ ہے
?️ 21 ستمبر 2025اسرائیل ایک شیطانی استعماری منصوبہ ہے یورپی پارلیمنٹ کے سابق رکن مائیک
ستمبر
صہیونی کابینہ کی مقبولیت میں کمی
?️ 21 جون 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے غزہ کی جنگ کی دلدل میں دھنسنے
جون