واشنگٹن(سچ خبریں)فلسطین کے خلاف اسرائیلی جارحیت کے خلاف جہاں پوری دنیا میں مظاہرے اور اس سے اظہار یکجہتی کی جا رہی ہے وہیں فیس بک انتظامیہ نے اسرائیل کی حمایت کی ، اسرائیل کی حمایت کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک کی ریٹنگ میں غیر معمولی طور پر کمی واقع ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق غزہ پر اسرائیلی حملے کے بعد فیس بک پر قائم ایک پیج ’یروشلم پریئر ٹیم‘ کو غیر حقیقی لائیکس دیئے گئے۔ پاکستان سمیت دنیا بھر سے صارفین نے فیس بک انتظامیہ سےاس بات پر احتجاج کیا ۔صارفین کا کہنا تھا انہوں نے کبھی اس پیچ کو لائک تک نہیں کیا تو ان کا نام کیسے شامل کیا گیا؟
صارفین کے اعتراض کے بعد یہ پیج بلاک کردیا گیا مگر دوسری جانب فلسطینیوں کی حمایت کرنے والے پیجز کو بھی انتظامیہ نے بلاک کردیا۔ اینڈرائیڈ اور آئی فون صارفین نے فیس ایپلیکیشن اسٹورز پر فیس بک کی ریٹنگ کم کردی ہے۔
جس کے بعد گوگل پلے اسٹور پر فیس بک کی ریٹنگ 4.5 سے گر کر 2.5 پر آگئی ہے۔موبائل ایپلیکیشن اسٹورز پر صارفین اپنی پسندیدہ ایپس کو اسٹارز کے ذریعے ریٹنگ دیتے ہیں، جو کہ پانچ سٹارز پر مشتمل ہوتی ہے۔
مشہور خبریں۔
مغرب کی پابندیاں اس آدمی کی پیشانی پر خم نہیں لا سکیں
اگست
شاندانہ گلزار کا بانی پی ٹی آئی سے اہم مطالبہ
جولائی
مغرب کی روس پر قابو پانے کی کوشش ناکام؛ وجہ؟
جون
حالیہ انتخابات ترکی اور دنیا کے لیے فیصلہ کن تھے: اردوغان
مئی
گوگل کروم کے صارفین کے لئے خطرے کی گھنٹی
اکتوبر
غزہ جنگ کا فاتح کون ہے؟ حماس یا صیہونی؛صیہونی اخبار کا سروے
مئی
شریف خاندان پاکستان کی تباہی کا ذمہ دار ہے
نومبر
ہیلتھ سسٹم کو پوری دنیا میں بے مثال بنانے جا رہے ہیں: وزیراعظم
جنوری