?️
لندن {سچ خبریں} برطانوی کمپنی نے ایک انکوھا لیپ ٹاپ بنا کر دنیا کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔ یہ لیپ ایسا ہے جس میں ایک یا دو سکرین نہیں بلکہ سات سکریں سے لیس ہے۔ جو انتہائی سنجیدہ کاموں کے لیے استعمال ہوسکتے ہیں۔
اس کمپیوٹر کو ایکسپین اسکیپ آرورا سیون کا نام دیا گیا ہے جسے ایکسپین اسکیپ نامی کمپنی نے تیار کیا ہے۔ اسے سائبرسیکیورٹی، سیکیورٹی کیمروں کی فوٹیج، آئی ٹی ماہرین، ڈیزائنر، اسٹاک ایکسچینج اور آن لائن ٹریڈنگ ماہرین کے لیے بطورِ خاص تیار کیا گیا ہے۔
اگرچہ عموماً ورک اسٹیشن پر ایک یا دو ڈسپلے کافی ہوتے ہیں لیکن عام افراد ایک سے زائد اسکرینوں سے پریشان ہوسکتے ہیں۔ یہ دنیا کا پہلا لیپ ٹاپ ہے جس پر مختلف جسامت کے سات ڈسپلے لگائے گئے ہیں۔ اس طرح اسکین اسکیپ آرورا سیون دنیا کا پہلا سات ڈسپلے والا ورک اسٹیشن بھی ہے۔
لیکن یاد رہے کہ تصویر میں دکھائی دینے والا لیپ ٹاپ حتمی ڈیزائن نہیں بلکہ یہ کسی کے آرڈر پر تیار کیا گیا نمونہ ہے جسے پروٹوٹائپ کا نام دیا گیا ہے۔ پروٹوٹائپ کی خبریں وائرل ہوتے ہی لندن کی کمپنی کو دنیا بھر سے دھڑا دھڑ آرڈر موصول ہوئے ہیں۔ لیکن اس ضمن میں پہلے کمپنی کو ایک خط لکھ کر معاہدے پر دستخط کرنا ہوں گے کہ آپ سات اسکرین والا لیپ ٹاپ خریدنا چاہتے ہیں۔ اس کے بعد خاصی رقم بطور ایڈوانس دینا ہوگی۔ لیکن ایکسپین اسکیپ نے اب تک اس کی قیمت سےآگاہ نہیں کیا ہے۔
اس میں17.3 انچ کے چار بڑے مانیٹر ہیں جن میں سے دو لینڈ اسکیپ اور دو پورٹریٹ اسٹائل کے ہیں۔ سب کے سب فورکے اسکرین ریزولوشن کے حامل ہیں۔ جبکہ سات سات انچ کے تین ڈسپلے اور لگائے گئے ہیں۔ اس کا مضبوط ڈھانچہ تمام ڈسپلے کو سنبھالتا ہے اور دیکھنے میں یہ لیپ ٹاپ کا ٹرانسفارمر لگتا ہے۔
کمپنی کے مطابق اس میں انٹیل کو آئی نائن 9900 کے پروسیسر ہے، 64 جی بی ڈی ڈی آر فور 2666 میموری اور ہارڈ ڈسک کی گنجائش دو ٹیرابائٹ ہے۔ لیکن یہ نہ سمجھیں کہ اتنا مہنگا نسخہ گیمنگ کے لیے بنایا گیا ہے بلکہ اس پر سنجیدہ کام کئے جاسکتے ہیں جس کی تفصیل اوپر بیان کی جاچکی ہے۔ اس میں کمپیوٹر اور ڈسپلے کے لیے الگ الگ بیٹریاں لگائی گئی ہیں جو دو گھنٹے تک چلتی رہتی ہیں۔
مشہور خبریں۔
تمام غیرملکی پاکستان کے سیاسی معاملات سے دور رہیں، ترجمان دفتر خارجہ
?️ 29 نومبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) دفترخارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے
نومبر
اگر مجھے جیل میں کچھ ہوا تو اس کا حساب عاصم منیر سے لیا جائے، عمران خان
?️ 16 جولائی 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے پیٹرن انچیف عمران خان کا
جولائی
عمران خان کی گرفتاری حل نہیں ہے۔
?️ 13 ستمبر 2022سکھر: (سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے آبی وسائل سید خورشید شاہ کا کہنا ہے
ستمبر
یورپی یونین نے اخلاقی گراوٹ کا مظاہرہ کیا: البخیتی
?️ 20 مارچ 2022سچ خبریں: یمن کی انصار اللہ تحریک کے سیاسی بیورو کے رکن
مارچ
عراق میں نیا امریکی کھیل
?️ 10 اپریل 2021سچ خبریں:بغداد حکومت اور واشنگٹن کے مابین اسٹریٹجک مذاکرات کا تیسرا دور
اپریل
تیونس کے سیاسی نظام میں تبدیلی
?️ 3 جولائی 2022سچ خبریں:تیونسی آئین کے نئے مسودے کے مطابق، جو اس ملک میں
جولائی
کیا غزہ میں جنگ کا دائرہ کاروسیع ہوگا ؟
?️ 22 اکتوبر 2023سچ خبریں:لبنان کے وزیر خارجہ عبداللہ بوحبیب نے کہا کہ صیہونی حکومت
اکتوبر
شہریوں کو ریلیف ملنے کا امکان نہیں
?️ 29 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک میں ایک بار پھر پیٹرولیم مصنوعات کی
اپریل