?️
سچ خبریں: میڈیا کے حلقوں میں غزہ کی صورتحال کے بارے میں سید حسن نصراللہ کی آئندہ جمعے کو ہونے والی حساس تقریر کے حوالے سے قیاس آرائیاں زور پکڑ رہی ہیں۔
النشرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق، ایسے حالات میں جب بچوں کی قاتل صیہونی دہشت گرد حکومت، مغرب کی حمایت اور عرب حکمرانوں کی مہلک خاموشی نیز شمالی محاذ کی تشویش کے ساتھ، بڑے پیمانے پر غزہ کے بے دفاع عوام کی نسل کشی کر رہی ہے ،اچانک میڈیا نے سید حسن نصر اللہ کی آنے والی تقریر کی تاریخ کا اعلان کر دیا، جس نے مکڑی کے جالے سے بھی کمزور اس حکومت پر لرزہ طاری کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: صیہونی سید حسن نصر اللہ کی خاموشی سے خوفزدہ ، وجہ ؟
ایسی حالت میں جب غزہ کے بے دفاع عوام کے قتل عام کی وجہ سے شہداء کی تعداد، جن میں ایک قابل ذکر حصہ بچے اور خواتین ہیں، 8000 تک پہنچ چکی ہے، طوفان الاقصی آپریشن شروع ہونے کے بعد پہلی بار سید مزاحمت کی بامعنی تقریر کا اچانک اعلان موجودہ وقت میں اپنی نوعیت کا اہم مسئلہ سمجھا جاتا ہے اور یہ نصراللہ کی خاموشی کے بارے میں دوستوں اور دشمنوں کی تمام باتوں اور قیاس آرائیوں کا خاتمہ کر دے گا۔
غزہ کے عوام کے خلاف صیہونی جنگی جرائم کے تسلسل پر لبنان میں مزاحمتی قیادت کے سنجیدہ رد عمل نہ ہونے کے تل ابیب کے رہنماؤں کے اطمئنان کے درمیان اچانک آنے والے جمعہ کو شہدائے راہ قدس کی یاد منانے کے موقع پر حزب اللہ کے سکریٹری جنرل کی تقریر کے اعلان سے ان کی خاموشی پر تل ابیب کے رہنماؤں کا سابقہ خوف اور تشویش دوستوں اور دشمنوں کے میڈیا حلقوں کا موضوع بن گیا ہے۔
اسی سلسلے میں لبنانی ویب سائٹ النشرہ نے رپورٹ دی ہے کہ مغربی ایشیائی خطے کی موجودہ صورتحال کے سیاسی مبصرین نے اپنے جائزے میں سید حسن نصر اللہ کی تقریر کے دن تک جلد بازی میں کچھ ہونے کی اطلاع دی ہے۔
سیاسی مبصرین کے مطابق نصراللہ کی اہم تقریر تک باقی رہنے والے دنوں میں وائٹ ہاؤس اور تل ابیب کے حامیوں کی لرزتی ہوئی اور کمزور پوزیشن نیز نیتن یاہو کی جنگی کابینہ کی حماس کو تباہ کرنے کے دعوے کو پورا کرنے میں ناکامی نیز غزہ میں دراندازی کی کارروائی میں ناکامی کے بعد عجلت میں کچھ واقعات پیش آسکتے ہیں۔
النشرہ کے مطابق، باخبر لبنانی ذرائع نے الجموریہ کو بتایا کہ نصر اللہ کی جمعے کے روز ہونے والی تقریر فیصلہ کن ہو گی جو تنازعات کی مساوات کی موجودہ اور مستقبل کی صورتحال،لبنان کے ملکی، علاقائی اور بین الاقوامی منظر نامے پر اپنے اثرات ظاہر کرے گی۔
مزید پڑھیں: اسرائیل دیواروں کے پیچھے چھپا ہوا ہے اور امریکہ کی بالادستی ختم ہو چکی ہے:سید حسن نصر اللہ
7 اکتوبر کے بعد سے جب طوفان الاقصیٰ آپریشن شروع ہوا، پوری دنیا خاص طور پر صیہونی حکام سید حسن نصر اللہ کی تقریر سننے کے لیے تیار ہیں، لیکن اس دوران ان کی خاموشی نے تل ابیب کے حکام کو تشویش میں مبتلا کر رکھا تھا اور ان کے لیے ایک ڈراؤنا خواب بن چکی تھی۔


مشہور خبریں۔
غزہ میں موت ایک عام چیز بن چکی ہے
?️ 13 اپریل 2025سچ خبریں: مغربی ایشیا اور شمالی افریقہ کے مصائب زدہ جغرافیہ میں
اپریل
لاہور ہائیکورٹ: سنیارٹی کی بنیاد پر آرمی چیف کی تعیناتی کی درخواست مسترد
?️ 16 نومبر 2022لاہور:(سچ خبریں) لاہور ہائی کورٹ نے چیف آف آرمی اسٹاف کی تعیناتی
نومبر
شام کے خلاف امریکی جارحیت، داعش کے بہانے 70 سے زائد مقامات پر حملہ
?️ 20 دسمبر 2025سچ خبریں:امریکہ نے شام میں داعش کے خلاف چشم شاہین آپریشن شروع
دسمبر
جس نے مجھے بند کروایا آج اُسی جیل میں بیٹھا وہی شخص چیخ رہا ہے۔ احسن اقبال
?️ 22 فروری 2026نارووال (سچ خبریں) وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ آج
فروری
25 امریکی ریاستوں نے حکومتی شٹ ڈاؤن کے دوران فوڈ اسٹیمپ پروگرام منسوخ کرنے پر ٹرمپ پر مقدمہ دائر کیا
?️ 29 اکتوبر 2025سچ خبریں: امریکہ کی 25 ڈیموکریٹک ریاستوں نے حکومتی شٹ ڈاؤن کے
اکتوبر
رانا شمیم کیس پرشریف فیملی کو اپنی پوزیشن واضح کرنی چاہئے: فواد چوہدری
?️ 22 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب
جنوری
روس کا 35 ٹریلین ڈالر سے زیادہ امریکی قومی قرضے پر طنز!
?️ 30 جولائی 2024سچ خبریں: امریکہ میں روس کے سفیر اناتولی انتونوف نے واشنگٹن حکومت
جولائی
’ایکس‘ کی بندش پر پی ٹی اے نے سندھ ہائیکورٹ میں جواب جمع کروادیا
?️ 5 مارچ 2024کراچی: (سچ خبریں) سندھ ہائیکورٹ میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی
مارچ