?️
نیویارک(سچ خبریں)بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق گوگل نے انٹرنیٹ براؤزر کروم استعمال کرنے والے 2 ارب 60 کروڑ صارفین کے لیے خطرے کی گھنٹی بج گئی، صارفین کو بڑے خطرے سے خبردار کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ سسٹم میں پانچ ایسے نقائص کی نشاندہی ہوئی، جو صارفین کے لیے خطرے کا باعث بن سکتے ہیں۔
گوگل کے مطابق ان خامیوں کی وجہ سے گوگل کروم کے 2 ارب 60 کروڑ سے زائد صارفین ہیکرز کا باآسانی شکار ہوسکتے ہیں۔ گوگل کی جانب سے شائع کردہ بلاگ پوسٹ میں ان پانچ نقائص کو معمولی نہیں بلکہ ’ہائی رسک‘ یعنی انتہائی خطرناک قرار دیا گیا ہے۔کمپنی نے صارفین کو ہدایت کی کہ وہ اگر ہیکرز سے محفوظ رہنا چاہتے ہیں تو فوری طور پر انٹرنیٹ براؤزر کروم کو اپ ڈیٹ کرلیں۔
ماہرین کے مطابق کروم میں گیارہ سیکیورٹی نقائص کی نشاندہی ہوئی تھی جن میں سے 6 کو دور کردیا گیا ہے جبکہ پانچ تاحال برقرار ہیں۔گوگل کروم میں سیکیورٹی نقائص کی نشاندہی امریکا کی ٹیکنالوجی کمپنی کے ماہرین نے کی، جس کے بعد کمپنی نے بھی اس کا اعتراف کیا۔ماہرین نے ان نقائص کو ’سفید خطرہ‘ قرار دیتے ہوئے انتہائی خطرناک قرار دیا ہے۔
گوگل نے بتایا کہ کسی بھی صارف کو سیٹنگز میں جاکر ہیلپ اور پھر اباؤٹ گوگل کروم پر کلک کرنا ہوگا، اگر وہاں کروم ورژن 95.0.4638.54 آرہا ہے تو یہ خطرے کی بات ہے۔گوگل نے صارفین کو ہدایت کی کہ ایسی صورت میں وہ کروم کو فوری طور پر سسٹم سے ان انسٹال کریں یا پھر کروم کو اپ ڈیٹ کرلیں۔
مشہور خبریں۔
غزہ میں اسرائیل کا تباہ کن حملہ کوئی فوجی منطق نہیں رکھتا
?️ 17 ستمبر 2025غزہ میں اسرائیل کا تباہ کن حملہ کوئی فوجی منطق نہیں رکھتا
ستمبر
اینٹی کرپشن انکوائری: آئندہ سماعت پر ثابت کریں رانا ثنااللہ نے کس سے رشوت لی؟ لاہور ہائیکورٹ
?️ 17 اکتوبر 2022 راولپنڈی:(سچ خبریں) لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی بینچ نے محکمہ اینٹی
اکتوبر
مراد سعید کا صدر مملکت کو خط
?️ 12 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وفاقی وزیر اور تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید
دسمبر
الیکشن کے بعد تمام سیاسی جماعتیں مل کر رول آف گیم طے کریں، بلاول
?️ 3 فروری 2024جیکب آباد: (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری
فروری
سعودی شہریوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری
?️ 9 اکتوبر 2022سچ خبریں:سعودی عرب کے خبر رساں ذرائع نے گزشتہ دنوں اس ملک
اکتوبر
سعودی عرب کی صیہونیوں کے ساتھ تعلقات کی بحالی کی شرط
?️ 9 اگست 2023سچ خبریں: صیہونی فوج کے ایک اعلیٰ فوجی عہدیدار نے مسئلہ فلسطین
اگست
غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی اور عالمی امن وقت کی تقریب
?️ 31 دسمبر 2023سچ خبریں: غزہ کی صورتحال یہ بتاتی ہے کہ امن الفاظ ،
دسمبر
ناجائز ہاؤسنگ سوسائٹی بنانے والوں اور این او سی دینے والوں پر مقدمہ ہونا چاہے۔
?️ 30 اگست 2025لاہور: (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے
اگست