🗓️
سچ خبریں: یورپی ملک فن لینڈ نے شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک پر یورپی صارفین کا ڈیٹا چین بھیجنے کے الزامات پر 60 کروڑ امریکی ڈالرز کا جرمانہ عائد کردیا۔
ٹیکنالوجی ویب سائٹ کے مطابق فن لینڈ کے سرکاری حکام نے بتایا کہ تحقیق سے معلوم ہوا کہ ٹک ٹاک نے نہ صرف فن لینڈ بلکہ دیگر یورپی ممالک کے صارفین کا ڈیٹا بھی چین منتقل کیا۔
حکام کے مطابق ٹک ٹاک نے یورپی صارفین کے ڈیٹا کو یورپ میں موجود سرورز کے بجائے چین میں موجود اپنے سرورز میں محفوظ کیا، جس سے یورپی صارفین کے حقوق کی خلاف ورزی ہوئی۔
حکام نے ٹک ٹاک پر یورپین یونین کے ڈیٹا پرائیویسی قوانین کی خلاف ورزی کا الزام لگاتے ہوئے 60 کروڑ امریکی ڈالرز کا جرمانہ عائد کردیا۔
فن لینڈ کی جانب سے بھاری جرمانہ عائد کیے جانے کے بعد ٹک ٹاک نے یورپ میں ایک ارب ڈالرز کی لاگت سے جدید ڈیٹا سینٹر قائم کرنے کی تصدیق بھی کردی۔
’رائٹرز‘ کے مطابق ٹک ٹاک کے نمائندے نے مختصر تصدیق کی کہ کمپنی فن لینڈ میں ہی یورپین صارفین کے ڈیٹا کے لیے ڈیٹا سینٹر تیار کرے گا۔
اس سے قبل بھی ٹک ٹاک یورپین صارفین کے ڈیٹا کے تحفظ کے لیے 13 ارب ڈالرز کی خطیر رقم سے متعدد ڈیٹا سینٹرز یورپ میں قائم کرنے کا عندیہ دے چکا ہے۔
ٹک ٹاک پر یورپی ملک فن لینڈ کی جانب سے ایک ایسے وقت میں صارفین کا ڈیٹا چین بھیجنے کے الزام میں جرمانہ عائد کیا گیا ہے جب کہ چینی ایپلی کیشن کو امریکا میں ممکنہ بندش کا سامنا بھی ہے۔
امریکی حکومت نے قانون بنا رکھا ہے کہ ٹک ٹاک امریکی آپریشنز کو کسی بھی امریکی فرد یا ادارے کو فروخت کرے، دوسری صورت میں ایپ کو امریکا میں بند کردیا جائے گا۔
مشہور خبریں۔
کیا ٹرمپ امریکہ کو خانہ جنگی میں گھسیٹیں گے؟
🗓️ 13 اگست 2022سچ خبریں: فلوریڈا میں ٹرمپ کی حویلی پر ایف بی آئی
اگست
غزہ میں نسل کشی کے لیے اسرائیل کے منصوبے بے نقاب
🗓️ 23 دسمبر 2023سچ خبریں:ٹائمز کی تحقیقات اور دستیاب تصاویر اور دستاویزات سے یہ بات
دسمبر
زرنیش خان دوسروں کے معاملات میں ٹانگ اڑاتی ہیں، مائرہ خان
🗓️ 7 مارچ 2023کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ مائرہ خان نے کہا ہے کہ اداکارہ زرنیش
مارچ
صیہونی حکومت کے ساتھ تجارت جاری رکھنے کے خلاف ترک اخبار کا احتجاج
🗓️ 17 مارچ 2024سچ خبریں:ترکی کے دارالحکومت آنکارا میں ان دنوں بہت سے سیاستدان غزہ
مارچ
یمنی مسلح افواج کا امریکی ڈرون MQ-9 کو مار گرانے کا اعلان
🗓️ 1 جنوری 2025سچ خبریں:یمنی مسلح افواج نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ
جنوری
اسلامو فوبیا میں استعمار کی طویل تاریخ کے آثار
🗓️ 4 دسمبر 2021سچ خبریں:اگرچہ اسلامو فوبیا کی کوئی مستقل تفہیم یا تعریف نہیں ہے،تاہم
دسمبر
افغان صدر اشرف غنی نے افغانستان میں قیام امن کے لیئے اہم تجویز پیش کرنے کا اعلان کردیا
🗓️ 5 اپریل 2021کابل (سچ خبریں) افغان صدر اشرف غنی نے افغانستان میں امن کے
اپریل
ممنوعہ فندنگ کیس اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج
🗓️ 10 اگست 2022 اسلام آباد: (سچ خبریں)پاکستان تحریک انصاف نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں
اگست