?️
سچ خبریں:امریکی ریاست مشی گن میں ایک یونیورسٹی کے پروفیسر کو سوشل میڈیا پر یہودیوں کے خلاف مواد شائع کرنے پر نوکری سے برطرف کردیا گیا ہے۔
صہیونی اخبار ٹائمز آف اسرائیل نے آج اطلاع دی کہ امریکی اسٹیٹ مشی گن کی یونیورسٹی فیرس نے پچھلے ہفتے فزکس کے پروفیسر تھامس برینن کو سوشل میڈیا پر یہودی مخالف مواد شائع کرنے پر برطرف کردیا،صیہونی اخبار نے تھامس برینن کے حوالے سے کہا ہے کہ انھوں نے گزشتہ موسم خزاں میں یونیورسٹی میں شائع ہونے والے اور یو ایس اے ٹوڈ نیوز ویب سائٹ ، ڈیٹرائٹ فیئر پریس اور دیگر ذرائع ابلاغ میں ایک مضمون شائع کیا تھا جس میں انھوں نے کورونا کی بیماری یہودی انقلاب کہا تھا اور یہودی مافیا کے بارے میں بھی لکھا تھا۔
واضح رہے کہ امریکی یونیورسٹی کے پروفیسر نے اپنی برخاستگی کے بعد اپنا دفاع کرتے ہوئے ٹویٹر پر ایک پیغام شائع کیا جس میں انہوں نے یہ لکھا ہے کہ انھوں نے شقیقہ اور دیگر الرجیوں سے پیدا ہونے والےذاتی بحران کی وجہ سے مایوسی کے عالم میں یہ مواد شائع کیا ،یادرہے کہ تقریبا دو سال قبل ، امریکی کانگریس کی رکن الہان عمر امریکی پالیسی میں صیہونی لابی کے نمایاں کردار کی نشاندہی کرنے کے بعد وسیع پیمانے پر میڈیا اور سیاسی حملوں کا نشانہ بنی تھیں،واضح رہے کہ الہان عمر ان دو مسلم خواتین میں سے ایک ہیں جو دو سال قبل امریکی ایوان نمائندگان کے انتخاب کے دوران کانگریس میں داخل ہوئی تھیں ،انھوں نے ریاستہائے متحدہ میں امریکی اسرائیل امور کمیٹی (اے آئی پی اے سی) کے نام سے ایک لابی کے کردار کے بارے میں ٹویٹ کیا۔
یادررہے کہ اگرچہ امریکی سیاستدانوں کے لئے اے آئی پی اے سی اور دیگر صہیونی بنیادوں کی حمایت کوئی راز نہیں ہے یہاں تک کہ امریکی صدارتی اور کانگریسی امیدواروں کو ادائیگی کا ایک حصہ بھی عام کردیا گیا ہے ، لیکن اس معاملے پر کانگریس کے رکن کا سرکاری بیان غیر معمولی ہے حتی کہ امریکی ایوان نمائندگان میں ڈیموکریٹک رہنماؤں نے ایک مشترکہ بیان میں عمر کے تبصرے کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ محترمہ عمر کا اسرائیلی حامیوں کے خلاف یہودی مخالف طنز کاری اور مؤثر الزامات کا استعمال واقعی قابل مذمت ہے،ہم ان ریمارکس کی مذمت کرتے ہیں اور محترمہ عمر سے ان نقصان دہ ریمارکس پر فوری طور پر معافی مانگنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔
مشہور خبریں۔
غزہ جنگ کے حوالے سے امریکی وزارت خارجہ میں کیا چل رہا ہے؟
?️ 15 نومبر 2023سچ خبریں: سی این این ٹی وی چینل نے اپنی ایک رپورٹ
نومبر
طالبان ملک کے 65 فیصد حصے پر کنٹرول حاصل کرچکے ہیں، یورپی یونین کا دعویٰ
?️ 12 اگست 2021کابل (سچ خبریں) یورپی یونین نے بڑا دعویٰ کرتے ہوے کہا ہے
اگست
اپوزیشن مہنگائی کارڈ کھیلنے کی کوشش کر رہی ہے
?️ 22 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) سینئر تجزیہ امجد شعیب کا پبلک ٹی وی
اکتوبر
سعودی عرب کا مشہور سعودی مبلغ کو رہا
?️ 1 مارچ 2025سچ خبریں: انسانی حقوق سے منسلک سعودی اکاؤنٹس نے بتایا کہ ممتاز سعودی
مارچ
ہم نے اپنے بچے کو سمجھا دیا ہے اب وہ اِدھر اُدھر نہیں مارے گا:امریکہ
?️ 12 اکتوبر 2024سچ خبریں: امریکی صدر نے جانبدارانہ موقف اپناتے ہوئے یونیفل کے ہیڈکوارٹر
اکتوبر
سیلاب سے فصلیں شدید متاثر، چاول کی برآمدات میں بڑی کمی کے خدشات منڈلانے لگے
?️ 20 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک کی تاریخ کے بدترین سیلاب کی وجہ
نومبر
ملک گیر ہڑتالوں نے انگلینڈ کو مفلوج کیا
?️ 25 دسمبر 2022سچ خبریں: جرمن اخبار Hamburger Abendblatt نے اپنی ایک رپورٹ میں
دسمبر
دوسرے لبنانی وزیر نے یمنی جنگ پر تنقید کی
?️ 15 دسمبر 2021سچ خبریں: لبنان کے وزیر زراعت عباس الحاج حسن حزب اللہ کی
دسمبر