یوکرین کے لیے سب سے بڑا امریکی امدادی پیکج

امریکی

?️

سچ خبریں:یوکرین کے لیے امریکی فوجی امداد کا اگلا پیکیج جس کی مالیت ایک بلین ڈالر ہے، آنے والے دنوں میں زیلنسکی حکومت کو فراہم کی جائے گی۔
کچھ باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکہ آنے والے دنوں میں زیلنسکی کی حکومت کو ہتھیاروں کی امداد کا سب سے بڑا پیکج فراہم کرنے جا رہا ہے، جس کی مالیت ایک بلین ڈالر ہے، کہا جاتا ہے کہ اس پیکج میں طویل فاصلے تک مار کرنے والے ہتھیاروں اور بکتر بند گاڑیوں سمیت گولہ بارود اور کچھ طبی آلات شامل ہیں۔

روئٹرز خبر رساں ادارے کے مطابق توقع کی جا رہی ہے کہ اس پیکج کی تفصیلات کا اعلان پیر تک کر دیا جائے گا، واضح رہے کہ اس پیکج کے بعد روس اور یوکرین کے درمیان فوجی تنازع کے آغاز سے اب تک اس ملک کی حکومت کے لیے امریکی امداد 8.8 بلین ڈالر سے زیادہ ہو جائے گی۔

اس معاملے سے واقف ایک ذریعہ، جس نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بات کی، کہا کہ بائیڈن نے ابھی تک پیکیج کے لیے مختص آرڈر پر دستخط نہیں کیے ہیں، اس ذریعے نے کہا کہ ہتھیاروں کے اس پیکج پر دستخط کرنے سے پہلے بائیڈن اس کے مواد کو تبدیل کر سکتے ہیں، تاہم ایسا ابھی تک ہوا نہیں، واضح رہے کہ پچھلے ہفتے بھی پینٹاگون نے یوکرین کو 500 ملین ڈالر مالیت کا اسلحہ پیکج بھیجنے پر اتفاق کیا جس میں میزائل سسٹم کے لیے کچھ بنیادی جنگی گولہ بارود بھی شامل تھا۔

 

مشہور خبریں۔

ترکی شنگھائی سے کیا چاہتا ہے؟

?️ 3 ستمبر 2025سچ خبریں: ترکی کے صدر اور جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی (AKP) کے

دفاعی ومعاشی کامیابیوں نے پاکستان کو اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنے کا اہل بنادیا، رانا ثنااللہ

?️ 21 ستمبر 2025فیصل آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر سینیٹر راناثنااللہ نے

امریکی طلباء کے بارے میں عدالت کا فیصلہ

?️ 17 جون 2024سچ خبریں: کیلیفورنیا کی عدالت نے حال ہی میں فیصلہ سنایا کہ

غزہ میں صیہونی حکومت کی 630ویں بٹالین کے دو کمانڈر موت

?️ 13 فروری 2024سچ خبریں:اسرائیلی حکومت کی فوج کے ترجمان نے آج منگل کی صبح

دھوکہ دہی کے مقدمے میں ٹرمپ کو سزا

?️ 24 فروری 2024سچ خبریں:امریکہ میں نیویارک کی مین ہٹن عدالت نے قرض کے سود

ورلڈ کپ 2022 میں فلسطین اور اسرائیل کے درمیان سخت جنگ

?️ 23 نومبر 2022سچ خبریں:قطر میں ہونے والے ورلڈ کپ کا ایک پہلو فلسطینیوں اور

سندھ:محکمۂ تعلیم کا  تعلیمی اداروں کے حوالے سے اہم  فیصلہ

?️ 18 اپریل 2021کراچی(سچ خبریں)کورونا وائرس کے پیش نظر سندھ محکمۂ تعلیم نے  سندھ میں21اپریل

شہباز شریف کی دعوت، ایرانی صدر مسعود پزشکیان اتوار کو پاکستان آئیں گے

?️ 31 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) ایران کے صدر مسعود پزشکیان 2 اگست کو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے