?️
سچ خبریں:روس کی فیڈرل سکیورٹی سروس نے اعلان کیا ہے کہ وہ یوکرین کی سکیورٹی فورسز کی جانب سے اس ملک کے جوہری پاور پلانٹس کے خلاف ایک منصوبہ بند حملے کو ناکام بنانے میں کامیاب ہوگئی ہے۔
اسپوٹنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس کی فیڈرل سکیورٹی سروس نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ اس نے دو ہفتے قبل لینن گراڈ اور کالینن نیوکلیئر پاور پلانٹس پر یوکرینی انٹیلی جنس سروس کی جانب سے منصوبہ بند دہشت گردانہ حملے کو ناکام بنا دیا۔
اس بیان کے مطابق یوکرین کی افواج نے ان دو ایٹمی بجلی گھروں میں 30 سے زائد بم اور دھماکہ خیز مواد رکھا تھا،جیسا کہ اس بیان میں کہا گیا ہے کہ یوکرینی دہشت گرد لینن گراڈ پاور پلانٹ تک بجلی کی ترسیلی لائن کے چار ستونوں میں سے ایک کو اڑانے میں کامیاب ہو گئے۔
گزشتہ روز ایک بیان میں روسی وزارت دفاع نے یوکرین کی جانب سے روسی جہاز پر حملے کی ناکام کوشش کی خبر دی،اس حوالے سے روسی وزارت دفاع کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ آج صبح ساڑھے پانچ بجے (مقامی وقت کے مطابق) یوکرینی مسلح افواج نے 3 بغیر پائلٹ کے تیز رفتار جہازوں کا استعمال کرتے ہوئے بحیرہ اسود کے بحری بیڑے سے تعلق رکھنے والے Ivan Khors جہاز پر حملہ کرنے کی ناکام کوشش کی۔
روس کی وزارت دفاع کے مطابق کہ یہ جہاز جمہوریہ ترکی کے خصوصی اقتصادی زون میں ترک اسٹریم اور بلیو اسٹریم گیس پائپ لائنوں کی حفاظت کو یقینی بنانے سے متعلق مشن انجام دیتا ہے، یہ حملہ باسفورس سے 140 کلومیٹر شمال مشرق میں کیا گیا، تاہم اس روسی جہاز نے تمام بغیر پائلٹ جہازوں کو اپنے معیاری ہتھیاروں سے تباہ کر دیا۔
مشہور خبریں۔
سعودی عرب کے بعد الجولانی کی اگلی منزل کہاں ہے؟
?️ 3 فروری 2025سچ خبریں: ترک میڈیا نے اعلان کیا کہ ابو محمد الجولانی آنے
فروری
نوازشریف کو سزا دلوانے والوں کو قوم سے معافی مانگنی پڑے گی ، جاوید لطیف
?️ 22 جنوری 2023لاہور: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء اور وفاقی وزیر
جنوری
بن سلمان کی امریکہ کو اقتصادی پابندیوں کی دھمکی!
?️ 9 جون 2023سچ خبریں:واشنگٹن پوسٹ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے ایک خفیہ
جون
ریاض کے ساتھ ابوظہبی محاذ آرائی کا نیا دور
?️ 9 مئی 2022سچ خبریں: امریکہ اور صیہونی حکومت کی قیادت میں سعودی عرب لیگ
مئی
امریکہ یمنی گیس لوٹنے کے درپے
?️ 7 مارچ 2022سچ خبریں:یمنی مستعفی حکومت کے عہدیداروں نے اطلاع دی ہے کہ امریکی
مارچ
اپوزیشن نے معیشت کا جو حشر کیا اس کے نتیجے میں معاشی تکلیفوں کا سامنا کرنا پڑا
?️ 30 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے
مئی
کیا اب بھی صیہونیوں کے ساتھ دوستی کی گنجائش باقی ہے؟
?️ 25 جون 2023سچ خبریں:صہیونی آبادکاروں کے ہاتھوں قرآن پاک کی بے حرمتی کی مذمت
جون
تہران اور ریاض کا مفاہمت کی جانب ایک اور اہم قدم
?️ 7 اپریل 2023سچ خبریں:ایران اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ کے درمیان ہونے والی
اپریل