?️
سچ خبریں:ایرانی وزیر خارجہ نے روس یوکرین جنگ کے سلسلہ میں اپنے ملک کا موقف واضح کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان جاری بحران کو سیاسی طور پر حل کیا جانا چاہیے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے ہنگری کے اپنے ہم منصب پیٹر سیارٹو سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران یوکرین کے بحران کو سیاسی طریقے سے حل کئے جانے کا خواہاں ہے اور وہ اس کے پرامن طریقے پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے، انھوں نے کہا کہ ایران یوکرین بحران کو سیاسی طریقے سے حل کئے جانے کی کوششوں کے دائرے میں ماسکو اور کیف کے ساتھ رابطے میں ہے نیز اس سلسلے میں مسلسل صلاح و مشورہ بھی جاری ہے۔
ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ تہران خوراک و توانائی کی، سکیورٹی اور ان کے تحفظ پر بھی توجہ مرکوز ہوئے ہے ، اس سلسلے میں بھی ایران کا بھرپور تعاون جاری ہے نیز اس بارے میں بھی روس اور یوکرین کے ساتھ مذاکرات و گفتگو کا عمل انجام پا رہا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران، بحران یوکرین اور اختلافات کے آغاز سے ہی مسئلے کو پرامن طریقے سے حل کئے جانے کے اپنے موقف پر زور دیتا رہا ہے اور تہران نے تمام فریقوں سے مطالبہ بھی کیا ہے کہ وہ بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے منشور کی بنیاد پر بین الاقوامی حقوق کا پاس و لحاظ رکھیں اور ان حقوق کی پابندی کریں۔
مشہور خبریں۔
عمران خان کے خلاف نااہلی کیس سماعت کیلئے مقرر
?️ 14 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ نے مبینہ بیٹی کو کاغذات
دسمبر
حکومت کا چیمپئنز ٹرافی کے دوران سیکیورٹی کیلئے پاک فوج کی تعیناتی کا فیصلہ
?️ 9 فروری 2025لاہور: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025
فروری
چین یوکرین بحران کے حل کے لیے تمام فریقوں کے ساتھ تعاون کرنے کو تیار
?️ 27 اپریل 2023سچ خبریں:روس میں چین کے سفیر نے کہا کہ چین یوکرین کی
اپریل
ٹرمپ کا وائٹ ہاؤس میں پہلا دن؛ اہم فیصلے اور بیانات
?️ 21 جنوری 2025سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں اپنی واپسی کے
جنوری
شباک کے سابق سربراہ کی جگہ اہم امیدوار
?️ 30 مارچ 2025سچ خبریں: نیتن یاہو کے دفتر کے مطابق صیہونی حکومت کے وزیر
مارچ
افغانستان پر طالبان کا قبضہ، کیا دنیا بندوق کے زور پر قائم ہونے والی حکومت کو تسلم کرلے گی؟
?️ 30 جون 2021(سچ خبریں) افغانستان میں طالبان اور اگان فورسز کے مابین شدید لڑائی
جون
ڈیل کی بات کرنے والوں کی عقل چلی گئی ہے، اعظم سواتی
?️ 19 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اعظم سواتی کا
اپریل
ملک میں مہنگائی کی شرح میں اضافہ
?️ 19 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات نے ہفتہ وار
نومبر