سچ خبریں:روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے کہا کہ امریکہ یوکرائن کی صورت حال کے بارے میں ہنگامہ آرائی کر رہا ہے تاکہ روس کو یورپی توانائی کی منڈی سے نکال کر اس کی جگہ لے سکے۔
روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے منگل کو اطالوی ٹیلی ویژن چینل کو بتایا کہ امریکہ یورپی توانائی کی منڈی میں روس کی جگہ لینے کی کوشش کر رہا ہے، زاخارووا نے ٹیلی ویژن انٹرویو میں کہاکہ اٹلی بلکہ پورےیورپ کو روسی گیس کی فراہمی کی ضمانت نہ صرف قوانین اور ٹیکنالوجیز کے ذریعے دی گئی ہےبلکہ یہ ہمارے تعلقات (روس اور اٹلی) کی تاریخ کے مطابق ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ یہ صورتحال امریکہ کو ناراض کرتی ہے کیونکہ یورپ توانائی کی ایک بہت بڑی منڈی ہے جسے امریکہ کنٹرول کرنا چاہتا ہے،زاخارووا نے کہاکہ یہی وجہ ہے کہ وہ یوکرائن کی صورتحال کو مزید خراب کر رہے ہیں، جس میں سٹریم 2 گیس پائپ لائن منصوبے کے کام کو روکنا اور جرمنی کو اسے ترک کرنے پر مجبور کرنا شامل ہے۔
روسی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اٹلی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یورپی ریفرنڈم میں پابندیوں کے خلاف ووٹ دے، روسی میڈیا رپورٹس کے مطابق روس نے حالیہ برسوں میں یورپی ممالک کو استعمال ہونے والی گیس اور تیل کی ضرورت کا ایک چوتھائی حصہ فراہم کیا ہےاور یہ ملک یورپی منڈیوں کو توانائی کے وسائل کا ایک بڑا برآمد کنندہ ہے۔