🗓️
سچ خبریں:القدس کے عالمی دن کے موقع پر صہیونی حکومت کے سخت حفاظتی اقدامات کے باوجود 70000 فلسطینیوں نے مسجد اقصی میں پہنچ کر رمضان المبارک کے آخری جمعہ کی نماز میں شرکت کی۔
فلسطین ٹوڈےکی رپورٹ کے مطابق قدس کے عالمی دن کے موقع پر صیہونی حکومت کے سخت حفاظتی اقدامات کے باوجود 70 ہزار فلسطینیوں نے مسجد اقصی میں پہنچ کر رمضان المبارک کے آخری جمعہ کی نماز میں شرکت کی، رپورٹ کے مطابق مسجد اقصیٰ میں فلسطینیوں کی بڑی موجودگی اس وقت ہوئی جب صیہونی حکومت نے قدس کے عالمی دن کے موقع پر اس شہر میں سخت حفاظتی اقدامات نافذ کیے اور اس سلسلے میں شہر کے مختلف حصوں میں ہزاروں کی تعداد میں صیہونی فوجی تعینات کیے گئے۔
واضح رہے کہ خاص طور پر قدیم حصہ میں جومسجد اقصیٰ کے پاس واقع ہے،صیہونی حکومت نے قدس اور مسجد اقصی کے پرانے حصے کی طرف جانے والی بیشتر سڑکوں میں رکاوٹیں پیدا کرکے بند کردی تھیں،یادرہے کہ اس سے قبل ذرائع ابلاغ کے ذرائع نے اطلاع دی کہ مقبوضہ بیت المقدس میں واقع شیخ جراح کےعلاقہ میں کشیدگی اور جھڑپوں میں اضافے اور قسام بریگیڈ کے کمانڈر انچیف محمد ضیف کی حالیہ دھمکیوں کے بعد صہیونی حکومت نے اپنی فوج کو مکمل چوکس کردیا تھا۔
قابل ذکر ہے کہ گذشتہ کچھ عرصے سے مقبوضہ بیت المقدس میں واقع شیخ جراح علاقے میں مقیم فلسطینی شہریوں صہیونی فوج کے درمیان شدید جھڑپیں دیکھنے کو مل رہی ہیں،حالیہ دنوں میں صہیونیوں نے شیخ جراح کے علاقہ میں مقیم فلسطینیوں کے خلاف اپنی جابرانہ کاروائیوں کو تیز کردیا ہے، دریں اثنا عالمی برادری اور مغربی میڈیا شیخ جارح کے بارے میں خاموش ہیں۔
مشہور خبریں۔
خانیونس میں صہیونی فوج مجاہدین کے جال میں
🗓️ 5 دسمبر 2023سچ خبریں: ایک عسکری ماہر نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی
دسمبر
شہر ریاض اور جدہ سیلاب میں ڈوبے
🗓️ 30 دسمبر 2022سچ خبریں: سوشل میڈیا صارفین نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں
دسمبر
کیا صیہونی فوج میں حماس کو شکست دے سکتی ہے؟ امریکہ کیا کہتا ہے؟
🗓️ 11 نومبر 2023سچ خبریں: ایک طرف جہاں نیتن یاہو نے اعتراف کیا ہے کہ
نومبر
یوکرین کی جانب سے انڈونیشیا کا امن منصوبہ مسترد
🗓️ 4 جون 2023سچ خبریں:یوکرین کی وزارت خارجہ نے انڈونیشیا کی کریمیا اور روس کے
جون
مظاہرین کا مذاق اڑانے کے لیے امریکی رکن کانگریس کا توہین آمیز رقص
🗓️ 22 اکتوبر 2022سچ خبریں:امریکی کانگریس کی ایک خاتون نمائندہ نے عجیب و غریب حرکتیں
اکتوبر
امریکی یونیورسٹی میں فائرنگ؛ 1ہلاک،7 زخمی
🗓️ 19 اکتوبر 2021سچ خبریں:امریکہ کی لوزیانا اسٹیٹ یونیورسٹی میں ہونے والی فائرنگ کے واقعے
اکتوبر
حکومت نے ایک ماہ میں بجلی سستی ہونے کی نوید سنای دی
🗓️ 11 ستمبر 2022گوجرانوالہ: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے ایک ماہ میں بجلی سستی ہونے کی نوید
ستمبر
یوکرین جنگ کیوں ختم نہیں ہو رہی،روس کیا کہتا ہے؟
🗓️ 31 جولائی 2023سچ خبریں: روسی وزارت خارجہ کے ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ
جولائی