یورپ کے مختلف شہروں میں ہزاروں افراد نے فلسطین کے حق میں مظاہرے کیے گئے

یورپ

?️

یورپ کے مختلف شہروں میں ہزاروں افراد نے فلسطین کے حق میں مظاہرے کیے گئے
یورپ کے مختلف شہروں میں ہزاروں افراد نے فلسطین کے حق میں مظاہرے کیے۔ لندن، ایڈنبرا اور پیرس میں عوام سڑکوں پر نکل آئے اور غزہ میں جاری نسل کشی کے خلاف آواز بلند کی۔ مظاہرین نے فلسطینی عوام اور اقدام فلسطین نامی گروپ کی حمایت میں بینرز اور نعرے بلند کیے، تاہم پولیس نے کئی مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔
 لندن پولیس نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر احتجاج کے دوران 12 مظاہرین کو حراست میں لیا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ یہ افراد فلسطین کے حق میں نعرے لگا رہے تھے۔ رپورٹس کے مطابق، اس مظاہرے میں شریک افراد کی تعداد گزشتہ ماہ کے احتجاج سے تقریباً دوگنا تھی۔
اسکاٹ لینڈ کے شہر ایڈنبرا میں بھی عوام نے پولیس کی وارننگ کو نظرانداز کرتے ہوئے احتجاج کیا۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر تحریر تھا:
میں نسل کشی کے خلاف ہوں،میں اقدامِ فلسطین کی حمایت کرتا ہوں،پولیس اسکاٹ لینڈ نے پہلے ہی خبردار کیا تھا کہ مذکورہ تنظیم کی حمایت کو قانون کے تحت جرم سمجھا جائے گا۔
فرانس کے دارالحکومت پیرس میں بھی ہفتے کے روز ایک بڑا احتجاج ہوا جس میں ایک ہزار سے زائد افراد شریک ہوئے۔ مظاہرین نے فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کیا اور غزہ میں جاری قتل عام کو روکنے کا مطالبہ کیا۔
صہیونی فوج نے حماس کو ختم کرنے اور اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کے بہانے غزہ پر حملے شروع کیے۔ وزارت صحت غزہ کے مطابق، اب تک 64 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں، جبکہ تقریباً 1 لاکھ 62 ہزار زخمی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اب بھی کئی لاشیں ملبے تلے دبی ہوئی ہیں جن تک رسائی ممکن نہیں ہو سکی۔

مشہور خبریں۔

قطر کے سابق وزیر اعظم کا صیہونی فوجی مہم جوئی کے بارے میں سخت انتباہ

?️ 17 جنوری 2023سچ خبریں:قطر کے سابق وزیر اعظم نے امریکہ کی حمایت سے صیہونی

شیطان کے بھائی

?️ 6 اپریل 2021سچ خبریں:عراق میں المطبتون – اخوان – الشیطان (صیہونیوں کے ساتھ سمجھوتہ

جرمنی میں ریل کے شعبے میں ہڑتالیں جاری

?️ 27 اپریل 2023سچ خبریں:ڈوئچے بان اور ای وی جی ٹریڈ یونین کے درمیان مذاکرات

غزہ والوں کی ہمدردی کے دعوے بھی اور انہیں مارنے کے بم بھی؛امریکی منافقت کا ایک اور ثبوت

?️ 17 اکتوبر 2024سچ خبریں: وائٹ ہاؤس نےغزہ کے لیے دکھاوے کا ہمدردانہ رویہ اپناتے

بالی وڈ کی نامور اداکارہ کو 6 ماہ قید

?️ 12 اگست 2023سچ خبریں: بھارت کی عدالت نے معروف بالی وڈ اداکارہ کو ایک

اسرائیل کی جانب سے غزہ کی تعمیر نو میں رکاوٹ، حماس نے شدید دھمکی دے دی

?️ 24 جون 2021غزہ (سچ خبریں) اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینٹز نے ایک بار پھر

مقبوضہ بیت المقدس میں صیہونی فوجی اڈے کو نذر آتش کیا گیا

?️ 31 مئی 2022سچ خبریں:  فلسطینی ذرائع ابلاغ نے منگل کی صبح اطلاع دی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے