سچ خبریں:یمن کی مسلح افواج نےمتحدہ عرب امارات کے ایک جنگی بیڑے کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔
یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے اعلان کیا ہے کہ یمنی فوج نے متحدہ عرب امارات کے ایک جنگی بحری جہاز کو ضبط کرلیا ہے جس پر فوجی ساز و سامان تھا اور وہ یمن کی آبی سرحد میں بغیر کسی اجازت کے داخل ہوا تھا ، یحیی سریع نے سعودی اتحاد کو ، ضبط شدہ بحری جہاز پر کسی قسم کی کارروائي کی جانب سے خبردار کیا ہے کیونکہ اس میں مختلف ملکوں سے تعلق رکھنے والے عملہ کے اراکین موجود ہیں۔
یمن کے اعلی مذاکرات کار محمد عبد السلام نے متحدہ عرب امارات کے ایک بحری جہاز کو ضبط کئے جانے کی خبر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے بحری جہاز کو ضبط کرنا یمن کی قوم کا قانونی حق ہے اور مسلح فوج بھی اس بارے میں باقاعدہ بیان جاری کرےگی ، المیادین ٹی وی چینل نے بتایا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے بحری جنگي جہاز کو بحر احمر میں الحدیدہ کی الصلیف بندرگاہ کے قریب ضبط کیا گيا ۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ سعودی اتحاد کے دعوے کے بر عکس ، جہاز میں طبی ساز و سامان نہیں بلکہ فوجی ساز و سامان اور ہتھیار ہیں ، واضح رہے اس سے قبل سعودی اتحاد نے اعلان کیا تھا کہ حوثیوں نے الحدیدہ کے پاس متحدہ عرب امارات کے پرچم کے ساتھ چلنے والے ایک بحری جہاز کو قبضے میں لے لیا ہے جس پر طبی سامان ہے ۔
مشہور خبریں۔
کیا معیشت سعودی عرب کے لیے صیہونیوں کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کا گیٹ وے ہوگی؟
جون
سابق رکن قومی اسمبلی ایک بار پھر سلاخوں کے پیچھے؛وجہ؟
اگست
بھارتی انتہا پسند ڈرامے باز مودی کا کشمیری عوام کو دھوکا اور عالمی برادری کو گمراہ کرنے کی گہری سازش
جون
ہیبرون میں فلسطینی جنگجوؤں کی کارروائی میں ایک صہیونی زخمی
مارچ
الیکشن کمیشن کے پاس بیلٹ پیپرز کی چھپائی کیلئے اضافی کاغذ ختم ہوگیا
فروری
یوکرائنی بحران کے سیاسی حل کے لیے سعودی عرب کی حمایت
ستمبر
وکیل کی عدم موجودگی میں ملزم کے دفاع کے بیان کی اہمیت کم ہو جائے گی؟ عدالت
مئی
2022 کے آغاز سے اب تک 20000 یمنی بے گھر :اقوام متحدہ
فروری