سچ خبریں:یمنی مسلح افواج کے ترجمان کے ملکی فوجی صنعت کی ایک نمائش کے افتتاح کے بارے میں حالیہ اعلان کے بعد یمنی فوج نے آج اپنی فوجی کامیابیوں کا مظاہرہ کیا۔
المسیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق یمن کی مسلح افواج نے آج (جمعرات کو) اپنی فوجی صنعت کامظاہرہ کرتے ہوئے انصاراللہ تحریک کے سابق رہنما شہید حسین بدرالدین الحوثی کے نام سے منسوب ایک نمائش کا افتتاح کیا ،رپورٹ کے مطابق یمنی مسلح افواج نے نمائش میں متعدد بیلسٹک میزائل ، کروز میزائل ، نئے ڈرون اور جدید ترین فوجی ہتھیاروں کا مظاہرہ کیا۔
رپورٹ کے مطابق ، یمنی مسلح افواج نے سعیر ، قاسم 2 اور قدس 2 کروز میزائلوں کے نئے بیلسٹک میزائلوں کی نقاب کشائی کی ،المسیرا نے یہ بھی کہاہے کہ اس نمائش میں نئے ڈرونز وعید، صماد۴،شہاب،مرصاد،رجوم اور نبا میزائلوں کی نقاب کشائی کی گئی ،رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ یمنی مسلح افواج نے کرار 1،کرار 2 ، کرار 3،آصف 2،آصف 3،آصف 4،شواظ، ثاقب،عویس،مجاہد اور النازعات نامی نئی بحری بارودی سرنگیں بھی مذکورہ نمائش میں دکھائیں۔
یادرہے کہ اس ہفتے منگل کی شام کویمن کی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحییٰ سریع نے اعلان کیا کہ یمن کے اعلیٰ رہنما سید حسین بدرالدین الحوثی کی شہادت کی برسی کے موقع پرمسلح افواج جمعرات کے روز ایک نمائش لگائے گی،واضح رہے کہ یمنی سپریم پولیٹیکل کونسل کے چیئرمین مہدی المشاط نے آج صبح اس نمائش کا افتتاح کیا جس کے بعد جارح ممالک میں خوف وہراس دیکھنے کو مل رہا ہے کیونکہ وہ سوچتے تھے کہ ان کے پاس تو کچھ بھی نہیں ہے۔