🗓️
سچ خبریں:خبر رساں ذرائع کے مطابق یمنی فوج اور عوامی کمیٹیوں نے شمال مشرقی یمن میں سعودی اتحادی افواج کو شکست دے کر نئی پوزیشنوں کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔
المیادین چینل کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج اور عوامی کمیٹیوں نے سعودی عرب کی سرحد سے متصل شمال مشرقی یمن کےالیتمہ سرحدی علاقےمیں نئی پوزیشنوں کا کنٹرول سنبھال لیا ہے،المیادین کےنامہ نگار نے اطلاع دی ہے کہ صنعا کی فورسز نے صوبہ الجوف کے شہر خب الشعف کے صدر مقام الیتمہ کے جنوبی اور مشرقی علاقوں کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔
واضح رہے کہ یہ کارروائی یمنی ذرائع کی اطلاع کی اس رپورٹ بعد کی گئی ہے کہ یمنی فوج اور عوامی کمیٹیوں نے جنوبی سعودی عرب کےجیزان کے علاقے میں پیش قدمی کی ہے، اس کارروائی میں سعودی اتحادی فوج کا ایک عہدہ دار ہلاک اور 30 دیگر سوڈانی کرائے کے فوجی زخمی ہوئے۔
واضح رہے کہ المیادین نے گذشتہ ہفتے اطلاع دی تھی کہ صنعا کی فوج نے یمن کے صوبہ الجوف میں قشعان اور وادی سلبہ پہاڑوں پر پوزیشنیں سنبھال لی ہیں، یمنی فوج نے حالیہ ہفتوں کے دوران شہر مأرب (وسطی یمن) کے اطراف میں مستعفی یمنی حکومت کی فورسز کے ساتھ شدید جھڑپوں کے درمیان ان پوزیشنوں کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔
واضح رہے کہ صنعا کے مشرق میں واقع اہم صوبے مأرب کی آزادی کی جنگ گزشتہ سال شروع ہوئی تھی اوراب تک اس کے بیشتر علاقے اور شہر صنعا کی فورسز کے کنٹرول میں آچکے ہیں۔
مشہور خبریں۔
شامی خواتین کا قاتل الجولانی حکومت کا وزیر انصاف مقرر
🗓️ 6 جنوری 2025سچ خبریں:2015 میں شامی خواتین کو قتل کرنے والے النصرہ فرنٹ کے
جنوری
روس کے خلاف 4 بلین ڈالر کا منصوب
🗓️ 8 دسمبر 2021سچ خبریں: امریکی کانگریس نے اس ملک کے دفاعی بجٹ کی منظوری
دسمبر
صیہونیوں کا دمشق پر فضائی اور میزائل حملہ
🗓️ 11 فروری 2022سچ خبریں:اسرائیلی فوج نے دمشق کو راکٹوں سے نشانہ بنایا جس کا
فروری
مقبوضہ جموں وکشمیر کی سنگین صورتحال عالمی برادری کی فوری مداخلت کی متقاضی ہے، حریت کانفرنس
🗓️ 6 جنوری 2024سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماؤں نے سوپور قتل
جنوری
فردوس عاشق اعوان کا عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ
🗓️ 19 جولائی 2021لاہور(سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے عہدے
جولائی
آئندہ ہفتے سے ویکسین مہم کی رفتار مزید تیز کرنے جا رہے ہیں: اسد عمر
🗓️ 19 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں ) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر
جون
شام میں انسانی بحران کی اصل وجہ ترکی ہے: اقوام متحدہ میں شامی نمائندہ
🗓️ 21 دسمبر 2021سچ خبریں:اقوام متحدہ میں شام کے نمائندے نے اس بات پر زور
دسمبر
حماس جنگ بندی معاہدے کے بارے میں تل ابیب کے جواب کا منتظر
🗓️ 6 جولائی 2024سچ خبریں: حماس کے ایک سینیئر اہلکار نے جمعے کے روز اے ایف
جولائی