یمنی حکومت کی مسجد الاقصی پر صیہونی حملے کی مذمت

صیہونی

🗓️

سچ خبریں:صنعا میں یمن کی نیشنل سالویشن گورنمنٹ نے مسجد الاقصی پر صیہونی آباد کاروں اور فوجیوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے صیہونیوں کے جرائم کو روکنے کے لیے مداخلت کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

المسیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق یمن کی وزارت خارجہ نے قابض فوج کی حمایت سے مسجد الاقصی پر صیہونی آبادکاروں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے اشتعال انگیز کاروائی قرار دیا ہے جس سے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں تشدد میں اضافہ ہوتا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق صنعاء میں یمن کی نیشنل سالویشن گورنمنٹ کی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کر کے بیت المقدس میں اسلامی مقدس مقامات کی شناخت کو تبدیل کرنے کے لیے صیہونی حکومت کی مسلسل کوششوں کے بارے میں خبردار کیا ہے۔

یمن کی وزارت خارجہ نے اس بیان میں یمنی حکومت اور عوام کی جانب سے مسئلۂ فلسطین کی ہر طرح سے حمایت کرنے کے موقف پر تاکید کی اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل، انسانی حقوق کونسل اور اسلامی تعاون تنظیم سے مطالبہ کیا کہ وہ مسئلۂ فلسطین کے تئیں اپنی ذمہ داری پوری کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عالمی برادری کو چاہیے کہ صیہونیوں کے مسلسل اشتعال انگیز اقدامات کو روکنے کے لیے اور علاقے کے حالات کی خرابی کو ختم کرنے نیز تشدد کو روکنے کی کوشش کریں۔

مشہور خبریں۔

اندرون ملک ائیر لائن کرایوں میں کمی کر دی گئی ہے

🗓️ 13 جون 2021کراچی (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن حکام کی

ملک بھر میں یوم پاکستان منایا جا رہا ہے

🗓️ 23 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ملک بھر میں پوری قوم بڑے جوش و خروش

بھارتی حکومت کشمیری عوام کے جذبات کے ساتھ مسلسل کھلواڑ کررہی ہے:فاروق عبداللہ

🗓️ 6 مئی 2024سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں

او آئی سی نے اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف اہم بیان جاری کردیا

🗓️ 17 مئی 2021جدہ (سچ خبریں)  اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے غزہ کے

رفح میں قتل عام کے بعد؛ بائیڈن کی سرخ لکیر کہاں ہے؟

🗓️ 30 مئی 2024سچ خبریں: غزہ کے لوگوں کے خلاف اسرائیل کی تباہ کن جنگ

امریکی معاشرے میں بڑھتی ہوئی غربت اور چوری کا بحران

🗓️ 24 نومبر 2021سچ خبریں:  فاکس نیوز نے اپنے ماہرین سے بات چیت میں امریکی

خلیج عدن میں دو امریکی میرینز کیوں لاپتہ ہوئے

🗓️ 23 جنوری 2024سچ خبریں: اس حقیقت کی وجہ سے کہ امریکی حکام نے بارہا

ملازمین کی برطرفی پر اسمبلی میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان گرما گرم بحث

🗓️ 22 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) قومی اسمبلی میں ملازمین کی برطرفی کے معاملے پر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے