سچ خبریں:صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے بحیرہ احمر، آبنائے باب المندب اور خلیج عدن میں یمنی مسلح فوج کی کارروائیوں کی وجہ سے مقبوضہ بندرگاہ ایلات میں تجارتی سرگرمیاں مکمل طور پر معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ایلات کی مقبوضہ بندرگاہ کے ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ پہلے مرحلے میں ہمیں تقریباً 50 فیصد ملازمین کو برطرف کرنا ہوگا۔
غزہ کی پٹی کے مظلوم عوام کی حمایت میں یمنی مسلح افواج نے صیہونی حکومت یا اس حکومت سے متعلق بحری جہازوں کے خلاف آپریشن کا باضابطہ اعلان کیا ہے جو مقبوضہ فلسطین کی بندرگاہوں، بحیرہ احمر اور خلیج میں جاتے ہیں۔
یمنی فوج نے تاکید کی ہے کہ یہ آپریشن صیہونی حکومت کی جارحیت کے خاتمے اور غزہ کی پٹی کے ظالمانہ محاصرے کے خاتمے تک جاری رہے گا۔