🗓️
سچ خبریں: یمن کی انصار اللہ تحریک کے سیاسی دفتر کے رکن نے یمن اور علاقے کی صورتحال کے حوالے سے سعودی عرب کے نقطہ نظر میں مثبت تبدیلی لانے اور دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک تعلقات قائم کرنے کی ضرورت کی طرف اشارہ کیا۔
یمن کی تحریک انصار اللہ کے سیاسی دفتر کے رکن علی القحوم نے المیادین کے ساتھ گفتگو میں تاکید کی کہ عمانی ثالث مذاکرات کو آگے بڑھانے کے لیے بہت زیادہ کوششیں کر رہا ہے اور ہم اب بھی اس عمل کے بارے میں پر امید ہیں نیز کچھ انسانی مسائل میں اچھی پیش رفت ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی وفد انصار اللہ کے ساتھ جنگ بندی کے لیے صنعاء پہنچا
انہوں نے کہا کہ یمنی فریق نے اپنی لچک کا مظاہرہ کیا ہے اور وہ اس ملک کے عوام کے دکھوں اور تکالیف کو کم کرنے کے لیے گیس اور تیل کے وسائل کی فروخت سے آمدنی حاصل کرنے کے علاوہ انسانی بنیادوں پر مسائل کے حل کا خواہاں ہے۔
القحوم نے مزید کہا کہ مذاکرات اور گفتگو کا عمل مثبت ہے اور ہم یمنی عوام کی مشکلات کو کم کرنے کے لیے حل کے حصول کے لیے افکار کے تبادلے کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ یمن کے خلاف جارحیت کی قیادت کرنے والا سعودی عرب بہادری کے ساتھ امن کا قائد بنے،یہ مسئلہ سعودی عرب، یمن اور خطے کے مفاد میں ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ سعودی عرب کو چاہیے کہ وہ دونوں ممالک کے مشترکہ مفادات کو مدنظر رکھے اور ایک جارح ملک سے ایک دوست ملک بن جائے۔
الکحوم نے کہ سعودی عرب کو چاہیے کہ وہ یمن کے ساتھ متوازن تزویراتی تعلقات قائم کرے اور اپنے ماضی کے خوابوں اور باطل نظروں کو چھوڑ دے جو بالآخر یمن کے خلاف جارحیت کے آغاز پر منتج ہوئے۔
القحوم نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ یمن اور علاقے کی صورتحال کو حقیقت پسندانہ نظر سے دیکھا جائے اور نئے سعودی عرب کے خلاف ایک نئے یمن کی تعمیر کے لیے ان پیش رفتوں کے ساتھ مثبت بات چیت کی جائے۔
یمنی عہدیدار نے کہا کہ نئے سعودی عرب کو سیاسی اور سفارتی میدانوں میں فعال اور درست طریقے سے کام کرنا چاہیے اور بین الاقوامی قوتوں کے توازن کے بارے میں اپنا نقطہ نظر تبدیل کرنا چاہیے۔
مزید پڑھیں: یمن کی سلامتی ہمسایہ ممالک کے مفاد میں ہے: انصار اللہ
انہوں نے تاکید کی کہ عرب اور اسلامی ممالک سعودی عرب میں ان مثبت پیش رفتوں کا خیر مقدم کریں گے نیز سعودی عرب کو اپنے نئے طرز عمل کو بدل کر یمن ، عرب اور اسلامی ممالک کے ساتھ اچھے اسٹریٹجک تعلقات قائم کرنے چاہیے اور امریکی جھنڈے سے باہر نکلنا چاہیے۔
مشہور خبریں۔
امریکہ کس قدر ڈھٹائی سے پاکستان کی اندرونی سیاست میں کھلی مداخلت کررہا ہے:عمران خان
🗓️ 2 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)عمران خان نے کہا ہے کہ ملک کو حقیقی آزادی
مئی
غزہ پر گزشتہ رات 100 سے زائد فلسطینی شہید
🗓️ 27 اکتوبر 2023سچ خبریں:المیادین ٹی وی چینل نے آج اپنے رپورٹر کے حوالے سے
اکتوبر
کیا امریکہ اپنا اثر و رسوخ کھو چکا ہے؟
🗓️ 4 اگست 2023سچ خبریں:امریکی ہل میگزین نے مغربی ایشیائی خطے میں نئی تبدیلیوں کے
اگست
غزہ میں ایک اور خوفناک دن
🗓️ 7 جون 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ
جون
جمہوریت کے نام پر قتل و غارت
🗓️ 19 جون 2023سچ خبریں:شام کے صدر کی خصوصی مشیر نے امریکہ اور مغربی ممالک
جون
اٹلی نے امریکہ سے یورپ کی معاشی آزادی کا مطالبہ کیا
🗓️ 30 دسمبر 2022سچ خبریں: اٹلی کی وزیر اعظم جارجیا میلونی نے امریکہ سے
دسمبر
2867 عراقی ایزدی اب بھی داعش کی قید میں
🗓️ 1 جون 2022سچ خبریں: عراق میں لاپتہ ایزدیوں کی بازیابی کے دفتر کے
جون
میانمار کی عدالت کی طرف سے ایک سوچی وکیل کے لئے عجیب حکم
🗓️ 16 اکتوبر 2021سچ خبریں: رائٹرز کے مطابق آنگ سان سوچی کے سینئر وکیل نے
اکتوبر