سچ خبریں:یمن کی قومی سالویشن حکومت کی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ نے کہا کہ اس ملک کی تقدیر کا فیصلہ ملک کے اندر کیا جائے گا۔
المسیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق یمنی نیشنل سالویشن گورنمنٹ کی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ محمد عبدالسلام نے کہا کہ جارحیت کے خاتمے، یمن کے محاصرے کے خاتمے اور غیر ملکی افواج کے انخلاء کے ذریعے ہی امن حاصل ہوسکتا ہے بصورت دیگر کوئی بھی کارروائی محض کرائے کے فوجیوں کو دوبارہ منظم کرنے کی ایک مایوس کن کوشش ہوگی اور یمن میں کشیدگی بڑھانے کے لیے اس کا استعمال کیا جائے گا ۔
رپورٹ کے مطابق عبد السلام نے مزید کہا کہ یمن کے حال اور مستقبل کا فیصلہ یمن کے اندر ہونا چاہیے ، اس کی سرحدوں کے باہر کوئی بھی سرگرمی جارح اتحادی ممالک کی طرف سے کی جانے والی ایک طنزیہ نمائش ہو گی۔
عبدالسلام نے زور دے کر کہا کہ یمنی عوام اپنے ملک سے باہر غیر قانونی گروہوں کی طرف سے کئے گئے غیر قانونی اقدامات کی پرواہ نہیں کرتے، درایں اثنا یمن کے مستعفی صدر عبد ربہ منصور ہادی نے ایک بیان جاری کر کے اپنے تمام اختیارات صدارتی لیڈرشپ کونسل کو منتقل کر دیے ہیں جس کے بعد رشاد محمد العلیمی صدارتی لیڈرشپ کونسل کے سربراہ ہوں گےجبکہ مستعفی یمنی صدر نے اس فیصلے کی وجہ عبوری مشن کی تکمیل قرار دیا۔