یمن میں ہر 10 منٹ میں ایک بچہ کی موت

یمن

?️

سچ خبریں:اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ یونیسیف نے اعلان کیا ہے کہ یمن میں لاکھوں بچوں کو غذائی قلت کے بڑھتے ہوئے خطرے کا سامنا ہے۔

اقوام متحدہ کے اس فنڈ نے اعلان کیا کہ اگر فوری طور پر اس ملک کے لیے ضروری فنڈز مختص نہ کیے گئے تو ہم حالات کی خرابی کا مشاہدہ کریں گے۔

اس رپورٹ کے مطابق یمن میں ہر 10 منٹ میں ایک بچہ ہلاک ہوتا ہے۔

قبل ازیں یونیسیف نے اپنے ٹوئٹر پیج پر اعلان کیا تھا کہ اس ملک میں 20 لاکھ سے زائد بچے شدید غذائی قلت کا شکار ہیں اور انہیں علاج کی ضرورت ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق 20 لاکھ سے زائد غذائی قلت کے شکار بچے اور 540,000 سے زائد دیگر بچے شدید غذائی قلت کا شکار ہیں، ان کے لئے ضروری طبی خدمات اور مدد فراہم کرنے کے لیے فوری کارروائی کی جانی چاہیے۔

گزشتہ سال کے وسط میں اقوام متحدہ نے اعلان کیا تھا کہ یمن میں 19 ملین سے زائد افراد بھوک کا شکار ہیں اور یہ 2015 کے بعد سعودی اتحاد کی جنگ کے آغاز اور یمن کی ناکہ بندی کے بعد سے بھوک کی آخری حد ہے۔

مشہور خبریں۔

یمن جنگ کو نظر انداز کرنے سے لے کر تباہیوں کو کم کر کے دکھانے تک سلامتی کونسل کا رول

?️ 21 فروری 2022سچ خبریں:  یمن کی المسیرہ نیوز ویب سائٹ نے یمن کے معاملے

75% غیر ملکی کمپنیاں روس میں مقیم

?️ 10 جنوری 2023سچ خبریں:روسی ڈوما کے اسپیکر ویاچسلاو ولوڈن نے خصوصی فوجی کارروائیوں کے

کوک اسٹوڈیو میں آج تک پسوڑی کے علاوہ کوئی اوریجنل گانا نہیں بنا، وارث بیگ

?️ 10 ستمبر 2024کراچی: (سچ خبریں) معروف گلوکار وارث بیگ نے دعویٰ کیا ہے کہ

مزاحمتی میزائل نہاریا کو نشانہ بنانے مین کامیاب

?️ 13 نومبر 2024سچ خبریں: معاریو اخبار نے نہاریہ شہر کے اندر سے کہا ہے

حماس اور حزب اللہ کے بعد امریکا نے عراقی مزاحمتی گروپوں کو غیر مسلح کرنے کا مطالبہ کیا

?️ 22 اکتوبر 2025حماس اور حزب اللہ کے بعد امریکا نے عراقی مزاحمتی گروپوں کو

لیونل میسی کا ذاتی محافظ کون ہے؟

?️ 26 اگست 2023سچ خبریں: برطانوی اخبار ڈیلی میل نے انٹر میامی امریکی فٹبال ٹیم

عراقی انتخابات علاقائی اور بین الاقوامی طاقتوں کی کشمکش کی نظر میں

?️ 11 نومبر 2025سچ خبریں: عراق میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات، جو 10 اکتوبر کو منعقد

صدر عارف علوی نے قومی احتساب ترمیمی بل 2023 پارلیمان کو واپس بھجوا دیا

?️ 30 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی احتساب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے