🗓️
سچ خبریں:یمن کی ایک ویب سائٹ نے متحدہ عرب امارات اور صیہونی حکومت کے اتحاد نیز یمن میں ان کے مشترکہ اہداف کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ اسرائیل متحدہ عرب امارات کی آڑ میں یمن پر جارحیت کر رہا ہے۔
یمن کی موجودہ جنگ جو کہ تقریباً سات سال سے جاری ہے، کے دوران یمن کے اسٹریٹیجک علاقوں میں متحدہ عرب امارات کے پیچھے صیہونی حکومت کی موجودگی اور کردار کے بارے میں متعدد اطلاعات موصول ہوئی ہیں اور اس موجودگی نیز کردار کے بارے میں خبردار کیا گیا ہے جبکہ متحدہ عرب امارات یمن کے اسٹریٹیجک علاقوں میں فلسطین پر قبضہ کرنے کے لیے صیہونی حکومت کے طریقوں اور حکمت عملیوں پر عمل پیرا ہے اور باقاعدہ طور پر تل ابیب کے نقش قدم پر چل رہا ہے۔
یمن کی انصار اللہ نیوز سائٹ نے اس موضوع پر ایک رپورٹ شائع کی ہے جس میں عبدالرحمن مراد نے لکھا ہے کہ متحدہ عرب امارات اور صیہونی حکومت ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں اور ان دونوں کا ایک ہی مقصد ہے یادوسرے لفظوں میں یہ ایک ہی حکومت اور ادارہ ہے، تاہم تل ابیب نقاب کے پیچھے ہے۔
انھوں نے مزید لکھا ہے اسرائیل خطے میں ایک عرب ملک کے معاملات پر کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے،مراد نے مزید لکھا ہے کہ ہم یمن میں اسرائیل کے ساتھ لڑ رہے ہیں ، تاہم اسرائیل متحدہ عرب امارات کی دیواروں کے پیچھےسے ہم سے لڑ رہا ہے جو ایک حقیقت ہے۔
انھوں نے کہا کہ یمنی عوام کی طرف سے دہرایا جانے والا نعرہ اس بات کا واضح اشارہ ہے کہ وہ وجودی جدوجہد کی بنیادی نوعیت سے آگاہ ہیں،ایک دن یہ بات واضح ہو جائے گی،اگرچہ حقیقت واضح ہے،تاہم بہت سے لوگ اب بھی اسے سمجھنا نہیں چاہتے ہیں۔
مشہور خبریں۔
امارات کی چین سے قربت امریکی ڈراؤنے خواب کی تکرار
🗓️ 4 اکتوبر 2021سچ خبریں:حالیہ برسوں میں جن لوگوں نے امریکہ اور چین کی خبروں
اکتوبر
اسرائیلی وزیر خارجہ اس طرح کی جنگ سے راضی نہیں؛ وجہ ؟
🗓️ 24 ستمبر 2024سچ خبریں: غاصب صیہونی حکومت کے وزیر خارجہ اسرائیل کاٹز نے لبنان
ستمبر
ایک نئی جنگ ہونے والی ہے: افغانستان میں سابق امریکی سفیر
🗓️ 27 اگست 2021سچ خبریں:افغانستان میں سابق امریکی سفیر نے جمعرات کو خبردار کیا کہ
اگست
بائیڈن مقبولیت میں کمی سے کانگریس کے ڈراؤنے خواب تک
🗓️ 16 جنوری 2022سچ خبریں: بائیڈن انتظامیہ کی گزشتہ ہفتے لازمی ویکسینیشن آرڈر پاس کرنے
جنوری
روس اور نیٹو کے درمیان تصادم کا امکان
🗓️ 20 اگست 2023سچ خبریں:بلغاریہ کے وزیر دفاع کا خیال ہے کہ ترکی کے کارگو
اگست
غزہ کی حمایت میں قطری عوام کی مہم
🗓️ 15 اگست 2022سچ خبریں:قطر کی ہلال احمر کمیٹی نے غزہ سے وفاداری کے نام
اگست
پٹرولیم مصنوعات میں کمی کا امکان
🗓️ 27 نومبر 2023اسلام آبا: (سچ خبریں) ملک میں یکم دسمبر سے پٹرولیم مصنوعات 7
نومبر
کیا شام پھر سے داعش کے ہاتھوں میں جا رہا ہے؟ برطانوی اخبار کی رپورٹ
🗓️ 23 دسمبر 2024سچ خبریں:برطانوی اخبار ٹائمز نے شام میں داعش کے دوبارہ طاقتور ہونے
دسمبر