سچ خبریں:عمان کے وزیر خارجہ نے یمن جنگ کے بارے میں اپنا تازہ ترین مؤقف بیان کرتے ہوئےکہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ یمن کے بحران کا حل ایک جامع قومی حکومت کی تشکیل سے ہی نکلے گا۔
الاحرام اخبار کی رپورٹ کے مطابق عمان کے وزیر خارجہ بدر البوسعیدی نے یمن کی جنگ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے نقطہ نظر سے یمن کے بحران سے نکلنے کا واحد راستہ اس ملک میں ایک جامع قومی حکومت کا قیام ہے۔
رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ جامع حکومت تمام یمنی بھائیوں پر مشتمل ہونی چاہیے، انہوں نے کہا کہ یمن میں امن ایک اسٹریٹجک فیصلہ ہے جو صرف یمنی ہی کر سکتے ہیں، امن ایسی چیز نہیں ہے جسے یمن پر باہر سے مسلط کیا جائے، عمانی عہدہ دار نے یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچیHans Grundberg کی کارکردگی کے حوالے سے کہا کہ ہم یمن میں Grundberg کے امن منصوبے کی حمایت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ یمنی ہی ہیں جو امن کے حصول کے لیے سخت اور دلیرانہ فیصلے کرتے ہیں، ساتھ ہی البوسعیدی نے یمن کے بحران سے نکلنے کے واحد راستے کے طور پر سفارتی حل کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ سب سے اہم پرامن حل بات چیت اور مذاکرات ہیں،ہم اس حل پر قائم ہیں اور مختلف جماعتوں کو اس کی دعوت دیتے ہیں۔
مشہور خبریں۔
محسن عباس حیدر کا نشئی شوبز شخصیات پر پابندی کا مطالبہ
جنوری
پنجاب: گردوں کی غیرقانونی پیوندکاری میں ملوث گروہ سرغنہ سمیت گرفتار
اکتوبر
آئی ایم ایف معاہدے میں تاخیر کے سبب انٹر بینک میں ڈالر 4 روپے 50 پیسے مہنگا
مارچ
امریکہ کا الیکشن مضحکہ خیز مرحلے میں داخل!
جون
اسلامی جمہوریہ ایران کی عمومی پالیسیاں تبدیل نہیں ہوں گی: اماراتی میڈیا
جولائی
فلسطین کی آزادی تک مسلح کاروائیاں جاری رہیں گی:حماس
ستمبر
حکومت کا عمران خان کے خلاف قانونی کارروائی کیلئے مختلف آپشنز پر غور
اگست
صنعا پر حملوں میں ممنوعہ امریکی بموں کا استعمال
فروری