سچ خبریں:امریکی سینیٹر کا کہنا ہے کہ امریکہ نے یمن جنگ میں سعودی اتحاد کی حمایت کرکےدنیا کا بدترین انسانی بحران پیدا کیا ہے۔
ترقی پسند امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے یمنی جنگ میں واشنگٹن کے کردار پر تنقید کرتے ہوئے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر لکھا کہ امریکہ نےیمن جنگ میں سعودی عرب کی حمایت کرکے دنیا کا سب سے بدترین انسانی بحران پیدا کیا ہےلہذا میں اپنے ساتھیوں کے ساتھ ، بائیڈن حکومت سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ یمن کے محاصرے کو ختم کرنے کا مطالبہ کرے اوریمن کوانتہائی ضروری امداد کی اجازت دے۔
المیادین ٹی وی نے بھی اطلاع دی کہ امریکی ایوان نمائندگان کے 77 اراکین نے امریکی صدر جو بائیڈن سے مطالبہ کیا کہ وہ یمن کے خلاف محاصرے اٹھانے کے لئے سعودی عرب پر دباؤ ڈالیں،بائیڈن کو دی گئی تحریرمیں مندوبین نے اس بات پر زور دیا کہ 2015 سے یمن کا محاصرہ کرنے سے اس ملک میں انسانیت کی تباہی ہوئی ہے۔
یادرہے کہ اس سے قبل بھی یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے ایک ممبر محمد علی الحوثی نے ٹویٹ کیا تھاکہ امریکہ نے انسانیت سوز بحران کو جواز پیش کرنے کے لئے انصار اللہ کو دہشت گردی کی فہرست سے نکال دیا جبکہ محاصرہ برقرار رکھا ، دریں اثنا نبا نیوز ویب سائٹ کے مطابق یمنی قومی نجات حکومت کے وزیر اطلاعات نے کہاکہ اگرچہ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ یمن کے بنیادی ڈھانچے اور معیشت کو سات سال کی جارحیت کے دوران تباہ کردیا گیا ہے لیکن ہماری اصل طاقت وہ لوگ ہیں جنہوں نے محاصرہ کے دوران اپنے آپ کو خود کفیل بنالیا
واضح رہے کہ یمن میں جنگ ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھنے والےاوباما کے دور صدارت میں شروع ہوئی اور ٹرمپ کے دور میں جاری رہی ،تاہم اب بائیڈن اقتدار میں آچکے ہیں لیکن یمن کے خلاف جارحیت کی پالیسی بالکل بھی نہیں بدلی ، بلکہ اس کا طریقہ کار تبدیل گیا ہے۔
مشہور خبریں۔
بائیڈن نے اسرائیلی قیدیوں سے کیا وعدہ کیا؟
جنوری
سعودی اتحاد کی الحدیدہ جنگ بندی کی وسیع پیمانے پر خلاف ورزی
ستمبر
گزشتہ سال رمضان کے مقابلے میں اسٹریٹ کرائمز کم ہوگئے، آئی جی سندھ
مارچ
اسٹیٹ بینک کا شرح سود میں 2 فیصد کمی کا اعلان
دسمبر
یمن میں جنگ بندی پر خصوصی مشورہ کا اعلان
اپریل
توشہ خانہ سے تحائف حاصل کرنے والے تمام اراکین اسمبلی کے خلاف کارروائی کی درخواست پر نوٹسز جاری
اگست
امریکہ میں ابتدائی ووٹوں کی گنتی؛ ٹرمپ اور ہیرس برابر
نومبر
گوگل میں صیہونیوں کی خدمات
ستمبر