?️
سچ خبریں:وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر کے مطابق امریکی صدر اپنے آئندہ دورے کے دوران ہیروشیما کے عوام سے ایٹم بم حملے پر معافی نہیں مانگیں گے۔
اسپوٹنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے کہا کہ جو بائیڈن جی 7 سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے جاپان کے شہر ہیروشیما کے دورے کے دوران امریکیوں کی جانب سے اس شہر پر بمباری کے لیے ہیروشیما کے لوگوں سے معافی نہیں مانگیں گے۔
واضح رہے کہ گروپ آف 7 کے نام سے مشہور دنیا کے سات طاقتور ترین اقتصادی ممالک کے سربراہان کی ملاقات 19 سے 21 مئی تک ہیروشیما میں ہونے والی ہے، یاد رہے کہ ہیروشیما اور ناگاساکی کے ایٹم بم دھماکے (بالترتیب 6 اور 10 اگست 1945) وہ دو ایٹمی کارروائیاں تھیں جو جاپان کی سلطنت کے خلاف دوسری جنگ عظیم کے دوران اس وقت کے ریاستہائے متحدہ کے صدر ہیری ٹرومین کے حکم سے کی گئیں۔
قابل ذکر ہے کہ ان دو ایٹم بم دھماکوں کے نتیجے میں تقریباً 220000 لوگ مارے گئے جن میں سے 20000 جاپانی فوجی اور باقی عام شہری تھے،بمباری کے دوران 100000 سے زیادہ لوگ فوری طور پر مارے گئے جبکہ باقی 1945 کے آخر تک تابکاری کے تباہ کن اثرات کی وجہ سے مر گئے۔
مشہور خبریں۔
میڈلین البرائٹ امریکی ویمپائر کا اصل چہرہ تھیں:عطوان
?️ 24 مارچ 2022سچ خبریں: فلسطینی نژاد صحافی اور عرب دنیا کے تجزیہ کار عبدالباری
مارچ
پیغمبر اکرم ؐکے بارے میں روسی صدر کا بیان؛عالم اسلام کا خیر مقدم
?️ 26 دسمبر 2021سچ خبریں:روس کے صدر کی جانب سے پیغمبر اسلام کی شان میں
دسمبر
ترکی کے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں بچوں کی چوری کی افواہیں
?️ 18 فروری 2023سچ خبریں:ترکی کے سرکاری میڈیا نے ایک ترک شخص کی گرفتاری کی
فروری
پورے اسرائیل نے حسن نصراللہ کی تقریر کو سنا
?️ 4 نومبر 2023سچ خبریں:غزہ اور صیہونی حکومت کی مسلسل جارحیت کے بارے میں لبنان
نومبر
چین کو سبق سکھاتے سکھاتے خود پھنس گئے
?️ 11 اگست 2022سچ خبریں:یوکرین جنگ کو چین کے لیے سبق بننا تھا اور چین
اگست
عمران خان کا 23 دسمبر کو پنجاب اور خیبرپختونخوا کی اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اعلان
?️ 18 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور
دسمبر
غزہ میں جنگ کم از کم مزید 6 ماہ تک جارے رہنے کا امکان
?️ 3 جنوری 2024سچ خبریں:عبرانی میڈیا نے ایک باخبر اسرائیلی ذریعے کے حوالے سے خبر
جنوری
فرانس میں ایک نماز خانہ نذرآتش
?️ 4 ستمبر 2022سچ خبریں:فرانس کے وزیر داخلہ جیرالڈ درمانین نے آتشزدگی کی وجہ سے
ستمبر