سچ خبریں:فلسطینی قیدیوں کے ایک گروپ نے حاجیوں سے خطاب کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں مسجد اقصیٰ پر مزید توجہ دینے کا مطالبہ کیا۔
فلسطینی قیدیوں کے ایک گروپ نے مقبوضہ جیلوں، قرنطینہ کمروں اور کال کوٹھریوں کے اندر سے ایک بیان کے ذریعے عرب اور امت اسلامیہ بالخصوص پیارے حجاج کرام کو حسرت بھرا پیغام بھیجا جس میں انہوں نے لکھا کہ آج ہم آپ سے تحریری پیغام کے ذریعے بات کریں کر رہے ہیں ، کل روبرو بات کریں گے اور انشاء اللہ ہم آپ سے مسجد اقصیٰ میں ملاقات کریں گے۔
انہوں نے لکھا کہ یہ مقدر ہے کہ ہم محراب عبادت اور جہاد میں متحد ہو جائیں اور مستقل اس غاصب کا مقابلہ کرنے میں مصروف رہیں جس سے ہمارے ایمان اور تقویٰ میں اضافہ ہوا ہے، فلسطینی قیدیوں نے لکھا کہ پیارے حجاج کرام! آج ہم خداتعالیٰ کے بہترین دنوں میں جی رہے ہیں اور آپ زمین کی پاک ترین جگہ پر ہیں نیز ہمارے دل اس زمین پر قدم رکھنے کے لیے بے چین ہیں لہذا ہم آپ سے درخواست کرتے ہیں اور آپ سب سے امید کرتے ہیں کہ آپ ہمیں اپنی دعاؤں میں نہیں بھولیں گے نیز ہمیں یہ نعمت عطا فرمائیں گے کیونکہ قابضین کی جیل اور ان کی ملعون زنجیروں نے ہمیں اس سے محروم کر رکھا ہے۔
فلسطینی قیدیون نے لکھا کہ رب سے مشکلات اور آزادیوں میں ہماری استقامت، فتح اور صبر کے لیے دعا کریں، دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ ہمارے رنج و غم کو جلد دور فرمائے اور ہمیں اپنے اہل و عیال کو دیکھنے نیز آپ کے ساتھ صدائے اللہ کے سہارے بیت المقدس کو فتح کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔