سچ خبریں:یمن کے نائب وزیر پیٹرولیم کا کہنا ہے کہ سعودی اتحاد یمنی تیل سے حاصل ہونے والی آمدنی کو اس ملک کے نہتے عوام کے خلاف استعمال ہونے والا اسلحہ خریدنے میں استعمال کرتا ہے۔
یمن کے نائب وزیر پیٹرولیم یاسر الوحیدی نے المیادین کو بتایا کہ یمن کی تیل کی آمدنی کے اصل اعداد و شمار میں ظاہر نہیں کیے جاتے جبکہ یمن کی تیل کی آمدنی 2 بلین ڈالر ہے،الوحیدی نے کہا کہ یمنی تیل کی مصنوعات کا انتظام سعودی سفیر اور معین عبدالمالک کی سربراہی میں ایک چھوٹی کمیٹی کرتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یمنی تیل کی فروخت سے حاصل ہونے والی دولت ان ہتھیاروں کی ادائیگی کے لیے استعمال ہوتی ہے جو یمنی عوام کا قتل عام کرنے کے لیے خریدے جاتے ہیں، الوحیدی نے اس بات پر زور دیا کہ جارح سعودی اتحاد یمنی تیل کی آمدنی سعودی عرب کے نیشنل بینک کو منتقل کرتا ہے۔
یاد رہے کہ یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ مہدی المشاط نے کچھ عرصہ قبل اعلان کیا تھا کہ ہم یمن کی دولت اور وسائل کی لوٹ مار پر ہرگز خاموش نہیں رہیں گے۔
انہوں نے سعودی اتحاد سے وابستہ کرائے کے فوجیوں کی طرف سے یمنی عوام کی دولت کی لوٹ مار اور اسے سعودی عرب کے نیشنل بینک میں جمع کرنے کی شدید مذمت کی۔