سچ خبریں:امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے یمن کی فوج اور عوامی کمیٹیوں کے سعودی سرزمین پر حملوں پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے زور دے کر کہا کہ واشنگٹن ریاض کو اپنے علاقے کا دفاع کرنے میں مدد کے لئے پرعزم ہے۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے یمن کے شہریوں پر سعودی اتحاد کے روزانہ حملوں کا ذکر کیے بغیر سعودی سرزمین پر یمنی فوج اور عوامی کمیٹیوں کے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے یہ دعوی کیا ہے کہ یمنی حملوں سے نہ صرف عام شہریوں کو خطرہ ہے بلکہ یمن میں امن عمل کو بھی رکاوٹ ہے،رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا کہ ہم حوثیوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ سعودی عرب پر اپنے حملے بند کریں اور اقوام متحدہ اور امریکی سفیروں کے ساتھ مل کر امن کے لئے کام کریں۔
انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ امریکہ ایران کے اتحادی گروہوں کے حملوں کے خلاف سعودی عرب کو اپنے علاقوں کا دفاع کرنے میں مدد کے لئے پرعزم ہے،یادرہے کہ یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے اتوار کے روز اعلان کیا تھا کہ ہفتے کی رات سعودی عرب کے اندر ایک بڑے پیمانے پر ڈرون اور میزائل حملہ شروع کیا گیا ،انہوں نے کہا کہ پانچویں رسپانس بیلنس” (پانچویں رسپانس بیلنس) کے نام سے کیے جانے والے اس آپریشن کو ڈرون اور بیلسٹک میزائلوں کے ساتھ مشترکہ طور پر انجام دیا گیا۔
یحیی سریع نے حملوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے مزید کہاکہ دشمن کے دارالحکومت ریاض میں حساس اور اہم مقامات کو ذوالفقار ،9ڈرون اور صمد 3 کے بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا گیا جبکہ چھ قاسف کے 2 ڈرونز نے ابہا اور خمیس مشایط علاقوں میں فوجی ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنایاجو خدا کے فضل و کرم سے ٹھیک نشانے پر لگے اور سعودی عرب کو بھاری نقصان ہوا۔
مشہور خبریں۔
دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لیے بھاری رقم دینے کا شہباز شریف کا جھوٹ: بیرسٹر سیف
جولائی
عمران خان کو تمام معاملات میں صادق و امین قرار نہیں دیا تھا، جسٹس ( ر) ثاقب نثار
مارچ
غزہ میں امریکہ اور اسرائیل دونوں کو منھ کی کھانا پڑی؟ پینٹاگون کے سابق مشیر کا انکشاف!
اکتوبر
حکومت نے مغربی ممالک کے خلاف مفقہ قرار داد لانے کا فیصلہ کیا
اپریل
عالمی نوبل امن ایوارڈ کسے ملنا چاہیے تھا؟
اکتوبر
نور مقدم کیس میں ظاہر جعفر کو مجرم قرر دے دیا گیا
اگست
افغانستان میں دہشت گردی کے خطرات اب بھی موجود ہیں:اقوم متحدہ میں ایران کی نائب سفیر
مارچ
وزیراعلیٰ پنجاب کی ویسٹ ٹو انرجی پاور پلانٹ لگانے کے منصوبے کے امور جلد طے کرنے کی ہدایت
ستمبر