سچ خبریں:حزب اللہ کی ایگزیکٹو کونسل کے سربراہ نے کہا کہ اس تنظیم نے کئی محاذوں پر ممکنہ فوجی تصادم سے نمٹنے کے لیے خود کو تیار کر رکھا ہے۔
حزب اللہ کے ایک اعلیٰ عہدے دار کا کہنا ہے کہ لبنانی مزاحمتی تحریک کے مجاہدین ایک ہی وقت میں متعدد محاذوں پر دشمن قوتوں سے لڑنے اور انہیں شکست دینے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔
حزب اللہ کی ایگزیکٹو کونسل کے سربراہ سید ہاشم صفی الدین نے جمعرات کو ایک تقریب میں کہا کہ ان کے گروپ نے ممکنہ فوجی تصادم سے نمٹنے اورلبنان کی حفاظت کے لیے طویل عرصے سے خود کو تیار کر رکھا ہے،انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مزاحمتی تحریک قومی اتحاد کو فروغ دینے کے لیے پوری لبنانی قوم کے مفادات کی بھرپور پیروی کرتی ہے۔
یادرہے کہ اس ماہ کے شروع میں حزب اللہ کے عہدیداروں نے کہا کہ لبنانی مزاحمتی گروپ کی صلاحیتوں نے اسرائیلی حکومت کو حیران اور ذلیل کیا ہے، اس بات پر زور دیتے ہوئے مزاحمتی تحریک کے ڈرونز جو اسرائیل کے زیر قبضہ علاقوں کی فضاؤں میں پرواز کرتے ہیں، ان صلاحیتوں کا محض ایک چھوٹا سا حصہ ہےجبکہ ہمارے پاس سے بھی زیادہ طاقت موجود ہے جس کا صیہونیوں کو بھی اعتراف ہے اور اسی وجہ سے ان کی نیندیں حرام ہوچکی ہیں۔