سچ خبریں: لبنان میں حزب اللہ کے سکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے آیت اللہ مصباح یزدی کی یاد میں آج بروز بدھ قم میں منعقدہ تقریب میں اپنے خطاب کے دوران کہا کہ آیت اللہ مصباح یزدی ہمیشہ اسلامی انقلاب کےاصولوں کی پاسداری کرتے تھے۔
شیخ نعیم قاسم نے علاقے کی پیش رفت اور غزہ کی جنگ اور حزب اللہ کی طرف سے عوام کو فراہم کی جانے والی حمایت اور غزہ کی پٹی میں مزاحمت کے بارے میں کہا کہ غزہ کے لیے حزب اللہ کی حمایت ہمارے ایمان اور یقین کا حصہ ہے۔
حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل نے جنگ بندی کے عمل کے بارے میں تاکید کی کہ لبنان کے جنوب میں صیہونی دشمن کی جارحیت دراصل لبنانی حکومت اور عالمی برادری کے خلاف جارحیت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے اپنی مزاحمت سے ثابت کیا کہ ہم دشمن کو آگے بڑھنے نہیں دیں گے اور اب لبنانی حکومت کے پاس اپنے آپ کو ثابت کرنے کا سیاسی موقع ہے۔
شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ مزاحمت جاری ہے اور اس نے اپنی طاقت دوبارہ حاصل کر لی ہے اور اس کے پاس مومنین کا ایک گروہ ہے جو اسے مضبوط بنا سکتا ہے۔