ہم نہایت خوفناک دنوں سے گزر رہے ہیں:صیہونی میڈیا

صیہونی

🗓️

سچ خبریں:ایسے میں جب حالیہ دنوں میں مقبوضہ علاقوں میں کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے، صیہونی اندرونی حلقوں میں نیتن یاہو کی کابینہ پر تنقید میں شدت پیدا ہوگئی ہے۔

شہاب نیوز ویب سائٹ کے مطابق صہیونی حلقوں نے حالیہ دنوں میں مقبوضہ علاقوں میں پیدا ہونے والے کشیدہ حالات پر تنقید کرتے ہوئے نیتن یاہو کی کابینہ کو اس صورتحال کا ذمہ دار قرار دیا ہے،اس حوالے سے اسرائیل ہیوم اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ ہم خوف اور دہشت سے بھرے دن جی رہے ہیں، حملے کے بعد حملے، آپریشن کے بعد آپریشن، ان واقعات کی وجہ سے اسرائیل کی سکیورٹی اور ملٹری سروسز کو مکمل چوکس کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں نابلس پر صیہونی افواج کے وحشیانہ حملے کے بعد فلسطینیوں نے مزاحمتی کاروائیاں تیز کر دی ہیں، دو روز قبل نابلس کے جنوب میں واقع حوارہ بستی کے مرکز میں ایک فلسطینی نوجوان نے دو صیہونی آباد کاروں کی گاڑی کا راستہ روک کر انہیں گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ اس آپریشن کا آپریٹر زخمی ہوئے بغیر آپریشن کی جگہ سے نکلنے میں کامیاب رہا۔

گزشتہ روز عبرانی ذرائع ابلاغ نے مغربی کنارے میں اریحا شہر کے قریب صیہونی مخالف آپریشن میں ایک صیہونی کی ہلاکت اور متعدد دیگر کے زخمی ہونے کی خبر دی جبکہ شہر کے مکمل فوجی محاصرے کے باوجود اس آپریشن کے فلسطینی آپریٹر کو ابھی تک گرفتار نہیں کیا جا سکا ہے۔

 

مشہور خبریں۔

اسلام آباد کو مثالی شہر بنانے کا وقت آگیا ہے

🗓️ 4 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ معاشی

تعلیمی اداروں میں اب عربی زبان لازمی پڑھائی جائے گی، سینیٹ نے بل منظور کرلیا

🗓️ 1 فروری 2021اسلام آباد(سچ خبریں) سینیٹ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر جاوید

کراچی: اومی کرون وائرس کے مشتبہ کیسز سے متعلق وزیر صحت کا اہم بیان

🗓️ 9 دسمبر 2021کراچی (سچ خبریں) کراچی میں اومی کرون وائرس کے مشتبہ کیسز سے

ٹرمپ کی خارجہ پالیسی ٹیم میں تبدیلیاں؛ والٹز کا زوال اور حاشیے سے روبیو کا عروج

🗓️ 4 مئی 2025سچ خبریں: مارکو روبیو، جو اب ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ میں سیکریٹری

وزیر داخلہ نے بھارتی وزیرداخلہ کا پاکستان پر دہشت گردی کا الزام جھوٹ قراردیا

🗓️ 10 اگست 2021راولپنڈی (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے بھارتی وزیرداخلہ کا

ملک میں سرمایہ کاری کیوں نہیں ہو رہی ہے؟شبلی فراز کی زبانی

🗓️ 25 جولائی 2024سچ خبریں: سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے کہا ہے کہ

بھارتی وزیر اعظم کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک

🗓️ 12 دسمبر 2021سچ خبریں:بھارتی وزیر اعظم کے دفتر نے اتوار کی صبح اعلان کیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے