ہم نو ٹو کنگز احتجاج کروانے والوں کے حامیوں کے بارے میں تفتیش کر رہے ہیں

نو ٹو کنگز

?️

ہم نو ٹو کنگز احتجاج کروانے والوں کے حامیوں کے بارے میں تفتیش کر رہے ہیں
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ ان کی انتظامیہ ملک گیر احتجاجی تحریک نو ٹو کنگز کی مالی معاونت کرنے والے افراد اور تنظیموں کے بارے میں تحقیقات کر رہی ہے۔
امریکی جریدے نیوزویک کے مطابق، ٹرمپ نے امکان ظاہر کیا ہے کہ معروف ارب پتی تاجر جارج سوروس اور ان کے بقول "انتہا پسند بائیں بازو کے دیوانے” ممکنہ طور پر ان احتجاجات کے پسِ پردہ مالی مدد فراہم کر رہے ہیں۔
ٹرمپ نے ایئر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا:”مجھے لگتا ہے یہ سب ایک مذاق ہے۔ میں نے مظاہرین کو دیکھا  وہ اس ملک کی نمائندگی نہیں کرتے۔ جن بینرز پر نعرے درج تھے، وہ سب نئے لگ رہے تھے، شاید سوروس یا دوسرے بائیں بازو کے لوگوں کی فنڈنگ سے بنائے گئے ہوں۔ ہم اس معاملے کی چھان بین کر رہے ہیں۔
امریکی صدر نے ان مظاہروں کو چھوٹا، غیر مؤثر اور عجیب قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ خود کو بادشاہ نہیں سمجھتے بلکہ صرف ملک کی ترقی کے لیے کوشاں ہیں۔
نیوزویک کے مطابق، ٹرمپ کی جانب سے احتجاجات کو معمولی قرار دینے کے باوجود، تحریک ’نہ بادشاہوں کو‘ کے منتظمین کا کہنا ہے کہ تقریباً 70 لاکھ افراد نے ہفتے کے روز امریکہ بھر میں 2,700 سے زائد مقامات پر مظاہروں میں حصہ لیا۔ اسی روز جرمنی، پرتگال، سویڈن، برطانیہ اور چیک جمہوریہ میں بھی اسی نوعیت کے احتجاجات ہوئے۔تحریک کے رہنماؤں نے ان مظاہروں کو جمہوری اقدار کے دفاع اور آمرانہ رجحانات کے رد کے طور پر بیان کیا ہے۔
دوسری جانب، وائٹ ہاؤس کی ترجمان ابیگیل جیکسن نے مظاہرین کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا ور زور سے چِلّاؤ، لبرلز انہوں نے مزید کہا کہ حکومت ان احتجاجات کو غیر اہم سمجھتی ہے۔
یہ احتجاج ٹرمپ کے دوبارہ صدر بننے کے بعد تیسرا بڑا ملک گیر مظاہرہ بتایا جا رہا ہے، جو ان کی پالیسیوں کے خلاف اندرون و بیرونِ ملک بڑھتی ہوئی مخالفت کی نشاندہی کرتا ہے۔

مشہور خبریں۔

صہیونی قیدیوں کی مکمل رہائی کے لیے جنگ کا خاتمہ شرط ہے: حماس

?️ 28 اپریل 2025سچ خبریں: گزشتہ روز حماس کے رہنماؤں نے جنگ بندی کے حوالے سے

صرف مغرب ہی جوہری جنگ کے منظر نامے کے لیے فکر مند رہا ہے: لاوروف

?️ 26 دسمبر 2024سچ خبریں: روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے آج بدھ کو

صیہونی ریاست کی صورتحال؛سید حسن نصراللہ کی زبانی

?️ 25 جولائی 2023سچ خبریں: لبنان کی حزب اللہ کے سکریٹری جنرل نے صیہونی حکومت

سپریم کورٹ نے 9 مئی کے مزید کئی مقدمات سماعت کیلئے مقرر کردیئے

?️ 10 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ آف پاکستان نے 9 مئی کے

روس میں ایپل کی مصنوعات کی فروخت بند

?️ 3 مارچ 2022سچ خبریں:امریکی کمپنی ایپل نے اعلان کیا کہ اس نے روس میں

اردنی اور ترک عوام کے فلسطین کی حمایت میں مظاہرے

?️ 19 اکتوبر 2024سچ خبریں: اردن اور ترکی کے عوام ایک بار پھر فلسطین کی

آئندہ الیکشن میں کچھ لوگ پارٹی چھوڑ سکتےہیں: اسد عمر

?️ 12 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کا

انصاراللہ یمن کا فلسطینی مزاحمت کی حمایت کا اعلان

?️ 3 جنوری 2025سچ خبریں:انصاراللہ یمن کے سیاسی دفتر کے رکن عبداللہ النعمی نے فلسطینی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے