ہزاروں فلسطینی مسجد اقصی میں نماز جمعہ میں شریک

مسجد اقصی

?️

سچ خبریں:صیہونی حکومت کے خلاف فلسطینی مزاحمت تحریک کی فتح کے موقع پر آج ہزاروں فلسطینیوں نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ میں شرکت کی۔
فلسطین ٹوڈےکی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے خلاف فلسطینی مزاحمتی تحریک کی فتح کے موقع پر آج ہزاروں فلسطینیوں نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ میں شرکت کی،رپورٹ کے مطابق ، فلسطینیوں نے مسجد اقصی میں نماز جمعہ کے بعد بڑےپیمانے پر مظاہرے کرکے قدس تلوار کی لڑائی میں صیہونی حکومت کے خلاف مزاحمتی گروپوں کی فتح کا جشن منایا، ادھر کہا جاتا ہے کہ بیروت میں لوگوں نے صیہونی حکومت کے خلاف فلسطینی مزاحمت کی فتح کا جشن منانے کے لئے ریلی نکالی ۔

یادرہے کہ قبل ازیں حماس کے سینئر رکن اسامہ ہمدان نے کہا تھا کہ فلسطینی مزاحمتی گروپ صیہونی دشمن کے خلاف جنگ میں ایک نئی مساوات حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں،واضح رہے کہ ثالثین کے توسط سے ، حماس کو صیہونی حکومت کی طرف سے یہ یقین دہانی موصول ہوئی ہے کہ وہ غزہ میں ہونے والی جارحیت کو روک دے گی نیز شیخ جراح اور مسجد اقصیٰ میں بھی اشتعال انگیز کاروائیاں نہیں ہوں گی۔

قابل ذکر ہے کہ فلسطین میں مزاحمتی گروپوں کے لئے شامی صدر بشار الاسد کی حمایت کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے زور دے کر کہاکہ مزاحمت کی حمایت کرنے میں اسد کا مؤقف حیرت انگیز نہیں ہے، یہ فطری بات ہے کہ ان حالات میں حماس اور دمشق کے درمیان تعلقات اپنی سابقہ حالت میں واپس آجائیں گے،یاد رہے کہ شام کے صدر بشار الاسد نے کھل کر فلسطینی مجاہدین کی حمایت کی تھی۔

 

مشہور خبریں۔

یوکرین اور اسرائیل کی مدد کے لیے امریکی سینیٹرز کا 70 بلین ڈالر کا منصوبہ

?️ 5 فروری 2024سچ خبریں:امریکی سینیٹ کے نمائندوں نے ایک جامع بل کی نقاب کشائی

الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشنز کے لیے بجلی 45 فیصد سستی کرنے کا اعلان

?️ 15 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا

شہزاد اکبر کا شہباز شریف کو چیلنج

?️ 22 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا

گیلنٹ کی برطرفی؛ اندرونی تنازعات میں شدت

?️ 6 نومبر 2024سچ خبریں: اگرچہ امریکی انتخابات صیہونی حکومت کے پرنٹ اخبارات کی اہم

غزہ میں مزاحمتی کاروائیوں کا اثر

?️ 22 اپریل 2025 سچ خبریں:فلسطینی مزاحمتی گروہوں، خصوصاً کتائب القسام کی جانب سے غزہ

سعودی عرب میں انسانی حقوق کی بدترین صورتحال

?️ 22 نومبر 2022سچ خبریں:سعودی حکام کی جانب سے سماجی اصلاحات کے دعووں کے باوجود

امریکی دہشت گردی کا نشانہ بننے والا یمنی شہید رہنما

?️ 3 مارچ 2023سچ خبریں:سید حسین بدر الدین الحوثی یمن کی انصار اللہ تحریک کے

سعودی عرب کا صیہونیوں کا عملی طور پر جواب

?️ 13 اگست 2023سچ خبریں: فلسطین میں سعودی عرب کے سفیر کی تعیناتی پر ردعمل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے